111

شمالی کشمیر میں 12 بور رائفل کی گولی سے نوجوان لڑکا زخمی

سٹی ایکسپریس نیوز

کپواڑہ، 27 جنوری 2023: شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع میں ایک 14 سالہ لڑکا 12 بور رائفل سے گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔
ذرائع نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ ایک نامعلوم شخص نے اپنی 12 بور رائفل کا غیر قانونی طور پر استعمال کیا جس کے نتیجے میں ایک نوجوان لڑکا زخمی ہو گیا جس کی شناخت شیر ​​احمد خان کے نام سے ہوئی ہے جو کہ کپواڑہ ضلع کے علاقے پائیر پورہ ہیامہ کا رہائشی ہے۔
متاثرہ کو سب ڈسٹرکٹ ہسپتال کپواڑہ لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے جی ایم سی بارہمولہ ریفر کر دیا۔ متاثرہ کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔ اس کے چہرے پر چوٹیں آئی ہیں۔
اس سلسلے میں پولیس نے سیکشن 307 آئی پی سی 3/27 آرمس ایکٹ کے تحت ایف آئی آر نمبر 12/2023 درج کی ہے اور ملزم کا پتہ لگانے کے لئے تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں