93

محکمہ موسمیات نے 10 دسمبرتک خشک موسم کی پیشگوئی کردی۔ مغل روڈ، ایس جی آرلیہہ ہائی وے بند ہے۔

سٹی ایکسپریس نیوز

سری نگر،1 دسمبر،2023: تازہ برف باری کی وجہ سے سری نگر-لیہہ ہائی وے اور مغل روڈ پر ٹریفک کی آمدورفت بدستور معطل رہی جبکہ محکمہ موسمیات نے آج سے موسم میں بہتری کی پیش گوئی کی ہے۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ مغل روڈ اور سری نگر-سونمرگ-گمری سڑک برف جمع ہونے کی وجہ سے بند ہے۔
دریں اثنا، محکمہ موسمیات نے آج سے موسم میں بہتری کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ 10 دسمبر تک موسم زیادہ ترابرآلود رہے گا۔
مقامی محکمہ موسمیات کے مطابق، جموں و کشمیر کے بیشتر مقامات پر دوپہر تک موسم میں نمایاں بہتری متوقع ہے اور اس کے بعد موسم خشک ہے۔ (ایجنسیاں)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں