سٹی ایکسپریس نیوز
سری نگر، 25 اپریل 2025: لگاتار چار جمعہ کی پابندیوں کے بعد حکام نے بتایا ہے کہ میر واعظ عمر فاروق کو اس جمعہ کو سری نگر کی جامع مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت دی جائے گی۔
کشمیر بلیٹن کے مطابق عہدیداروں نے تصدیق کی کہ میرواعظ پر کوئی پابندی نہیں لگائی جائے گی، جس سے نوہٹہ میں جامع مسجد کے منبر پر ان کی واپسی کی راہ ہموار ہوگی۔
میرواعظ کے دفتر نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں لکھا، “مسلسل چار جمعہ کی پابندیوں کے بعد، حکام نے آگاہ کیا ہے کہ @MirwaizKashmir کو جمعہ کی نماز پڑھنے کے لیے جامع مسجد جانے کی اجازت دی جائے گی۔” (ایجنسیاں)