سٹی ایکسپریس نیوز
سری نگر،1 دسمبر،2023: جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے اریہال علاقے میں جمعرات کی رات کو سیکورٹی فورسز کے ساتھ ایک مسلح تصادم میں لشکر طیبہ سے وابستہ ایک نیا بھرتی کیا گیا مقامی جنگجو مارا گیا۔
ایک اعلیٰ پولیس افسر نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران لشکر طیبہ کا ایک مقامی جنگجو کفایت ایوب علی ولد محمد ایوب علی ساکنہ پنجورہ شوپیاں مارا گیا۔
اس کے قبضے سے ایک پستول، دو دستی بم، دو میگزین اور پانچ راؤنڈ برآمد ہوئے۔ افسر نے مزید کہا کہ وہ اس سال 04 اکتوبر کو تنظیم میں شامل ہوا تھا۔
جمعرات کی شام کو اریہال کے علاقے میں جنگجوؤں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ (ایجنسیاں)