14

کپواڑہ میں بی ایس ایف اہلکاروں نے مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر ہلاک کر لیا۔

سٹی ایکسپریس نیوز

سری نگر، 03 اپریل،2025: شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے ترہگام علاقے میں بی ایس ایف کے ایک اہلکار نے مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر ہلاک کر لیا۔
معتبر ذرائع نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ ترہگام میں تعینات ایک بی ایس ایف جوان نے سنٹری ڈیوٹی کرتے ہوئے مبینہ طور پر اپنے سر میں گولی مار لی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اسے ایس ڈی ایچ کپوارہ منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ انتہائی قدم اٹھانے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ہیں جبکہ مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ (ایجنسیاں)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں