سٹی ایکسپریس نیوز
سری نگر، 13 دسمبر،2025: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتہ کو ان بہادر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے 2001 میں پارلیمنٹ پر دہشت گردانہ حملے کے دوران قوم کا دفاع کرتے ہوئے اپنی جانیں قربان کیں۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں ایل جی سنہا نے کہا کہ شہداء کی بہادری، ہمت اور بے لوث خدمات ہر ہندوستانی کو متاثر کرتی رہیں گی۔ انہوں نے ان کی عظیم قربانی کو یاد کیا اور ملک کی خود مختاری اورسالمیت کے تحفظ کے لیے ان کے غیر متزلزل عزم کو سراہا۔
پارلیمنٹ حملے کی برسی پر لیفٹیننٹ گورنر کا خراج تحسین پیش کیا گیا، جس میں سیکورٹی اہلکاروں کی بہادری کو یاد کیا گیا جنہوں نے دہشت گردی کے حملے کو ناکام بنایا اور جمہوری ادارے کی حفاظت کی۔
