Skip to content
October 4, 2026
  • Home
  • Breaking News
  • Single
  • Pages
    • Search Page
    • 404 Page
Online Newspaper

Online Newspaper

Primary Menu
  • Home
  • صفحہ اول
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • قومی خبریں
  • کھیل
  • Languages
  • Epaper
Watch
  • Home
  • Breaking News
  • سرکاری عہدیدار کا روپ دھار کر سوشل میڈیا کے ذریعے
  • Breaking News

سرکاری عہدیدار کا روپ دھار کر سوشل میڈیا کے ذریعے

City Express October 4, 2026
social media

لوگوں کو دھوکہ دینے والا شخص گرفتار
موزی مرض مبتلاءبچے کے والد کولوٹ لیا،کیس درج:پولیس
نیوزایجنسی
شوپیان :۳ ،اکتوبر:حکام نے ہفتے کے روز بتایا کہ پولیس نے شوپیان ضلع میں سرکاری عہدیداروں کا روپ دھارنے اور سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کو دھوکہ دینے کے الزام میں ایک شخص کوگرفتار کرکے اُس کیخلاف مقدمہ درج کیا ہے۔جے کے این ایس کے مطابق شوپیاں پولیس نے ایک شخص کو کینسر کے مریض کے علاج کےلئے مالی امداد کی خاطر سوشل میڈیا پر کی گئی اپیل کے سلسلے میں دھوکہ دہی اور غلط شناخت ظاہر(باقی ۵پر
کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔یہ شکایت پولیس اسٹیشن شوپیاں کے سی یو جی موبائل نمبر پر منگھامہ کے رہائشی فاروق احمد صوفی کی جانب سے موصول ہوئی تھی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے کینسر کے شکار بیٹے کے علاج کےلئے مالی امداد کی اپیل جاری کی تھی۔اس اپیل کا فائدہ اٹھاتے ہوئے، ملزم ، جس کی شناخت عمر شمیم گنائی ولد محمد شمیم گنائی، ساکن میماندر شوپیان کے طور پر ہوئی ہے ،نے مبینہ طور پر خود کو ڈی سی آفس شوپیاں کا ملازم ظاہر کیا اور خاندان کو یقین دلایا کہ وہ مریض کے علاج کے لیے ڈپٹی کمشنر شوپیاں سے مالی امداد کی فراہمی میں مدد کرے گا۔ اس بہانے اس نے مبینہ طور پر شکایت کنندہ سے 9999 روپے حاصل کر لئے۔بعد ازاں شکایت کنندہ نے ملزم کا سراغ شوپیاں مارکیٹ میں لگایا، جہاں ملزم نے مبینہ طور پر ان کے ساتھ بدتمیزی کی، انہیں ہراساں کیا اور دھمکیاں دیں۔عہدیدار نے بتایا کہ متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر نمبر 207/2026 درج کر لی گئی ہے اور معاملے کا نوٹس لے لیا گیا ہے،اوراس کے مطابق ر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم کی جانب سے دیگر افراد کے ساتھ بھی اسی طرح کی دھوکہ دہی کی سرگرمیوں کے الزامات سامنے آئے ہیں، جن کی تفتیش کے حصے کے طور پر تصدیق کی جا رہی ہے۔تفتیش کا عمل شروع کر دیا گیا ہے اور مزید پیش رفت سے مناسب وقت پر آگاہ کیا جائے گا۔شوپیاں پولیس عوام سے اپیل کرتی ہے کہ وہ آن لائن دھوکہ بازوں اور غلط شناخت ظاہر کرنے والوں سے ہوشیار رہیں، خاص طور پر ان لوگوں سے جو مالی امداد کی حقیقی درخواستوں کا غلط استعمال کرتے ہیں۔ عوام کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ سرکاری دفاتر یا عہدیداروں کی جانب سے مالی امداد کی فراہمی کا دعویٰ کرنے والے افراد کی شناخت اور اسناد کی تصدیق کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں۔

About the Author

City Express

Editor

Visit Website View All Posts

Post navigation

Previous: انڈیا ایشیئن گیمز 2026 میں ٹی 20 کرکٹ کا چیمپیئن: فائنل میں پاکستان کو 19 رنز سے شکست

Related News

amit
  • Breaking News

جموں سری نگر قومی شاہراہ بدھ کو مسلسل دوسرے دن گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند رہی

City Express October 4, 2026
city logo
  • Breaking News

مہاراشٹر کے نائب وزیراعلی اجیت پوارسمیت چار دیگربارامتی طیارہ حادثے میں ہلاک ہو گئے۔

City Express October 4, 2026
election
  • Breaking News

چیف الیکشن کمشنرآف انڈیا گیانیش کمار مستعفی نہیں ہوئے تو

City Express October 4, 2026

CAL

October 2026
M T W T F S S
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  
« Jan    

Epaper

1

Sports

انڈیا ایشیئن گیمز 2026 میں ٹی 20 کرکٹ کا چیمپیئن: فائنل میں پاکستان کو 19 رنز سے شکست sports1
  • کھیل

انڈیا ایشیئن گیمز 2026 میں ٹی 20 کرکٹ کا چیمپیئن: فائنل میں پاکستان کو 19 رنز سے شکست

October 4, 2026
پاکستان اور انڈیا ایشین گیمز میں کرکٹ کے فائنل میں پہنچ گئے s2
  • کھیل

پاکستان اور انڈیا ایشین گیمز میں کرکٹ کے فائنل میں پہنچ گئے

October 4, 2026
406 رنز کا ہدف، پانچ سنچریوں کا ریکارڈ اور شبمن گل کی ویسٹ انڈیز کے خلاف 223 رنز کی اننگز: ’یہ ون ڈے میچ ہے یا بیٹنگ پریکٹس‘ s3
  • کھیل

406 رنز کا ہدف، پانچ سنچریوں کا ریکارڈ اور شبمن گل کی ویسٹ انڈیز کے خلاف 223 رنز کی اننگز: ’یہ ون ڈے میچ ہے یا بیٹنگ پریکٹس‘

October 4, 2026
’نو ہینڈ شیک،‘ ترانے کے دوران جھکے سر اور سیاہ پٹیاں: اسرائیل اور آئر لینڈ کے فٹبال میچ میں کیا ہوا؟ s4
  • کھیل

’نو ہینڈ شیک،‘ ترانے کے دوران جھکے سر اور سیاہ پٹیاں: اسرائیل اور آئر لینڈ کے فٹبال میچ میں کیا ہوا؟

October 4, 2026
آئی ایس پی ایل سیزن 3: سری نگر کے ویر نے فالکن رائزرس حیدرآباد کے خلاف اپنی پہلی جیت حاصل کی bb
  • کھیل

آئی ایس پی ایل سیزن 3: سری نگر کے ویر نے فالکن رائزرس حیدرآباد کے خلاف اپنی پہلی جیت حاصل کی

January 22, 2026
بی سی بی نے ٹی 20 ڈبلیوسی میں شرکت کے بارے میں حتمی فیصلے کے لیے آئی سی سی سے 21 جنوری کی ڈیڈ لائن ملنے سے انکارکردیا pcb
  • کھیل

بی سی بی نے ٹی 20 ڈبلیوسی میں شرکت کے بارے میں حتمی فیصلے کے لیے آئی سی سی سے 21 جنوری کی ڈیڈ لائن ملنے سے انکارکردیا

January 20, 2026

You may have missed

social media
  • Breaking News

سرکاری عہدیدار کا روپ دھار کر سوشل میڈیا کے ذریعے

City Express October 4, 2026
sports1
  • کھیل

انڈیا ایشیئن گیمز 2026 میں ٹی 20 کرکٹ کا چیمپیئن: فائنل میں پاکستان کو 19 رنز سے شکست

City Express October 4, 2026
s2
  • کھیل

پاکستان اور انڈیا ایشین گیمز میں کرکٹ کے فائنل میں پہنچ گئے

City Express October 4, 2026
s3
  • کھیل

406 رنز کا ہدف، پانچ سنچریوں کا ریکارڈ اور شبمن گل کی ویسٹ انڈیز کے خلاف 223 رنز کی اننگز: ’یہ ون ڈے میچ ہے یا بیٹنگ پریکٹس‘

City Express October 4, 2026

Recent Posts

  • سرکاری عہدیدار کا روپ دھار کر سوشل میڈیا کے ذریعے October 4, 2026
  • انڈیا ایشیئن گیمز 2026 میں ٹی 20 کرکٹ کا چیمپیئن: فائنل میں پاکستان کو 19 رنز سے شکست October 4, 2026
  • پاکستان اور انڈیا ایشین گیمز میں کرکٹ کے فائنل میں پہنچ گئے October 4, 2026
  • 406 رنز کا ہدف، پانچ سنچریوں کا ریکارڈ اور شبمن گل کی ویسٹ انڈیز کے خلاف 223 رنز کی اننگز: ’یہ ون ڈے میچ ہے یا بیٹنگ پریکٹس‘ October 4, 2026
  • ’نو ہینڈ شیک،‘ ترانے کے دوران جھکے سر اور سیاہ پٹیاں: اسرائیل اور آئر لینڈ کے فٹبال میچ میں کیا ہوا؟ October 4, 2026

Urdu News Paper From Kashmir . 

  • سرکاری عہدیدار کا روپ دھار کر سوشل میڈیا کے ذریعے
  • انڈیا ایشیئن گیمز 2026 میں ٹی 20 کرکٹ کا چیمپیئن: فائنل میں پاکستان کو 19 رنز سے شکست
  • پاکستان اور انڈیا ایشین گیمز میں کرکٹ کے فائنل میں پہنچ گئے
  • 406 رنز کا ہدف، پانچ سنچریوں کا ریکارڈ اور شبمن گل کی ویسٹ انڈیز کے خلاف 223 رنز کی اننگز: ’یہ ون ڈے میچ ہے یا بیٹنگ پریکٹس‘
  • ’نو ہینڈ شیک،‘ ترانے کے دوران جھکے سر اور سیاہ پٹیاں: اسرائیل اور آئر لینڈ کے فٹبال میچ میں کیا ہوا؟
  • Home
  • Breaking News
  • Single
  • Pages
    • Search Page
    • 404 Page
computersultancy.in © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.