چندی گڑھ، 2 نومبر,2026: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے پیر کے روز منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے سلسلے میں پنجاب کے سابق وزیر اور کانگریس رہنما سندر شام اروڑا، ان کے بیٹے اور دیگر افراد سے منسلک مقامات پر تلاشی کی کارروائی کی۔ ایجنسی نے ہوشیار پور میں سندر شام اروڑا، ان کے بیٹے پرتیک اروڑا، ماربیلا گروپ اور گلموہر ٹاؤن شپ گروپ (نیز ان کے پروموٹرز) اور سنجیو جونیجا نامی ایک شخص کے مقامات پر چھاپے مارے۔ حکام کے مطابق، ‘پریوینشن آف منی لانڈرنگ ایکٹ’ (پی ایم ایل اے) کے تحت کی گئی یہ کارروائی، پنجاب ویجیلنس بیورو کی جانب سے سندر شام اروڑا کے خلاف بدعنوانی اور آمدنی سے زائد اثاثے رکھنے کے الزامات کے تحت درج مقدمے سے منسلک ہے۔ اس کے علاوہ، یہ کارروائی ‘پنجاب سمال انڈسٹریز اینڈ ایکسپورٹ کارپوریشن’ ( پی ایس آئی ای سی ) کی جانب سے پلاٹوں کی الاٹمنٹ اور بعد ازاں ان کی ملکیت کی تبدیلی میں مبینہ بے ضابطگیوں سے بھی تعلق رکھتی ہے۔ (ایجنسیاں)