سٹی ایکسپریس نیوز
سری نگر، 25 نومبر،2025: سری نگر کے ریناواری علاقے میں منگل کو علی الصبح آتشزدگی کے واقعے میں جے اینڈ کے بینک کا ایک اے ٹی ایم جل گیا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ آگ صبح تقریباً 5:30 بجے لگی۔
آس پاس کے مقامی لوگوں نے آگ کے شعلوں کو دیکھا اور فوری طور پر فائراینڈ ایمرجنسی سروسز کو آگاہ کیا۔ علاقہ مکینوں کی مدد سے فائر فائٹرز موقع پر پہنچ گئے اور آگ کو ملحقہ عمارتوں تک پھیلنے سے روک دیا۔
تیزردعمل کے باوجود اے ٹی ایم کو مکمل نقصان پہنچا۔ ایک سنٹرو کار جس کا رجسٹریشن نمبر JK01P-2888 تھا، جو قریب ہی کھڑی تھی، گرمی اور شعلوں کی وجہ سے جزوی نقصان پہنچا۔ پولیس نے کہا کہ آگ لگنے کی وجہ کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔
