سٹی ایکسپریس نیوز
کپواڑہ، 24 نومبر،2025: کپواڑہ کے درگمولہ میں پیرکونامعلوم گاڑی نے تین مقامی لوگوں کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں ایک شخص کی موت ہو گئی جبکہ دو دیگرزخمی ہو گئے۔
جاں بحق ہونے والوں کی شناخت اسرار احمد شاہ ولد محمد شفیع شاہ ساکنہ چیکی درگمولہ، منظور احمد ڈار ولد غلام محی الدین ڈارساکنہ چیکی درگمولہ تقریباً 24 سال اورفیضان احمد بابا ولد محمد اشرف بابا ساکنہ چیکی درگمولہ کے نام سے ہوئی ہے۔
تینوں زخمیوں کو علاج کے لیے ایس ڈی ایچ کپوارہ منتقل کیا گیا۔ سہولت کے ڈاکٹروں نے فیضان احمد بابا کو ان کے پہنچنے پرمردہ قرار دے دیا، جب کہ دیگر دو کا علاج جاری ہے۔
پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرلیا ہے۔ ( کے این ٹی)
