سٹی ایکسپریس نیوز
سری نگر، 24 جنوری،2026: سری نگر کے ڈل گیٹ کے قریب ہفتہ کی صبح آگ لگنے کے واقعے میں ایک گیسٹ ہاؤس کو نقصان پہنچا، جب کہ اس واقعے میں ایک شہری زخمی بھی ہوا، حکام نے بتایا۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی کو بتایا کہ آگ گیسٹ ہاؤس سے لگی جس کے بعد فائر ٹینڈرز موقع پر پہنچ گئے۔
انہوں نے کہا کہ سخت کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا جبکہ فائر فائٹنگ آپریشنز کے دوران ایک شہری زخمی ہوا۔ زخمی کو علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے اور اس کی حالت اب مستحکم ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ کولنگ آپریشنز جاری ہیں اور آگ لگنے کی وجہ کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔ (ایجنسیاں)
