Skip to content
October 7, 2026
  • Home
  • Breaking News
  • Single
  • Pages
    • Search Page
    • 404 Page
Online Newspaper

Online Newspaper

Primary Menu
  • Home
  • صفحہ اول
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • قومی خبریں
  • کھیل
  • Languages
  • Epaper
Watch
  • Home
  • ریاستی خبریں
  • سی آر پی ایف کا جوان زینا کوٹ ہیڈ کوارٹرمیں مردہ پایا گیا۔
  • ریاستی خبریں

سی آر پی ایف کا جوان زینا کوٹ ہیڈ کوارٹرمیں مردہ پایا گیا۔

City Express October 4, 2026 1 minute read

رام بن میں ہفتے کی صبح قومی شاہراہ پر2سڑک حادثات
مغربی بنگال کی خاتون ہلاک، 9سیکورٹی اہلکاروں سمیت 56افراد زخمی
5شدیدزخمی گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال جموں منتقل ،باقی زخمیوں کی حالت مستحکم:حکام
نیوزایجنسی

سری نگر:۳ ،اکتوبر:جموں و کشمیر کے ضلع رام بن میں ہفتے کی صبح قومی شاہراہ44 پر ماروگ اور کیلا موڑ کے قریب پیش آئے2 الگ الگ سڑک حادثات میں ایک خاتون ہلاک جبکہ 9سیکورٹی اہلکاروں سمیت 56افراد زخمی ہو گئے۔جے کے این ایس کے مطابق پولیس نے بتایاکہ پہلا حادثہ ہفتے کی صبح تقریباً 8بجکر 50منٹ پر ماروگ کے قریب اس وقت پیش آیا جب مغربی بنگال سے جموں کی جانب جا رہی مسافر بس، نمبرWB37D-8989، ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر سڑک سے پھسل گئی اور پہاڑی سے جا ٹکرائی۔ حادثے کے وقت بس میں تقریباً 57 مسافر سوار تھے۔حادثے کے فوراً بعد پولیس، مقامی رضاکاروں اور ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی شروع کی(اقی ۵پر)
اور زخمی مسافروں کو بس سے نکال کر ایمبولینسوں کے ذریعے ضلع اسپتال رام بن منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔ پولیس کے مطابق زخمی مسافروں کی مدد اور انہیں اسپتال منتقل کرنے کےلئے ضلع پولیس لائنز رام بن سے ایک کیو آر ٹی گاڑی، نمبر JK02CR-1506، روانہ کی گئی تھی۔ تاہم، تقریباً 9بجکر15منٹ پر کیلا موڑ کے قریب یہ گاڑی بھی سڑک حادثے کا شکار ہو کر الٹ گئی۔اس حادثے میں9 افراد زخمی ہوئے، جن میں سی آر پی ایف کی 187ویں بٹالین کے 3 اہلکار اور جموں و کشمیر پولیس کے5 اہلکار شامل ہیں، جبکہ ایک دیگر شخص کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ تمام زخمیوں کو فوری طور پر ضلع اسپتال رام بن منتقل کیا گیا۔ انچارج میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ضلع اسپتال رام بن، ڈاکٹر رفیع وانی نے بتایا کہ ماروگ بس حادثے میں زخمی ہونے والے 5 افراد کی حالت اور طبی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں مزید علاج کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال، جموں ریفر کیا گیا، جن میں ایک خاتون بھی شامل تھیں۔انہوں نے بتایا کہ جموں منتقل کیے جانے کے دوران مذکورہ خاتون نے دم توڑ دیا۔ متوفیہ کی شناخت جومنہ زوجہ رویندر ساکن مغربی بنگال کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق بس میں سوار بیشتر مسافر مغربی بنگال سے تعلق رکھتے تھے۔ حادثے کے بعد متعلقہ پولیس نے دونوں مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے حادثات کی وجوہات کا جائزہ لیا اور زخمیوں کو بروقت طبی امداد کی فراہمی یقینی بنائی۔ڈپٹی کمشنر رام بن محمد الیاس خان نے قومی شاہراہ44 پر سفر کرنے والے مسافر بس ڈرائیوروں سے اپیل کی ہے کہ وہ پہاڑی شاہراہ پر احتیاط سے گاڑی چلائیں، رفتار پر قابو رکھیں اور موسمی و سڑک کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے سفر کریں تاکہ ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔ رام بن پولیس نے دونوں حادثات کے سلسلے میں مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پولیس حکام نے بتایا کہ حادثات کی وجوہات کا تعین تحقیقات مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔

 

About the Author

City Express

Editor

Visit Website View All Posts

Post navigation

Previous: کولگام میں گاڑی کے اندردم گھٹنے سے آدمی کی لاش ملی، تحقیقات جاری
Next: جموں سری نگر قومی شاہراہ بدھ کو مسلسل دوسرے دن گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند رہی

Related News

jjj
  • ریاستی خبریں

جنوبی کشمیر کے ترال گاؤں میں ریچھ کا آدمی پر حملہ

City Express October 6, 2026
om
  • ریاستی خبریں

جموں و کشمیر حکومت نے رابطے کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے 12 پسماندہ علاقوں میں موبائل ٹاورز کی تنصیب کی خاطر اراضی کی منظوری دے دی۔

City Express October 6, 2026
lg
  • ریاستی خبریں

زراعت کے مستقبل کے لیے مصنوعی ذہانت اور انسانوں کا باہمی اشتراک کلیدی حیثیت رکھتا ہے: ایل جی سنہا

City Express October 5, 2026

CAL

October 2026
M T W T F S S
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  
« Jan    

Epaper

1

Sports

انڈیا ایشیئن گیمز 2026 میں ٹی 20 کرکٹ کا چیمپیئن: فائنل میں پاکستان کو 19 رنز سے شکست sports1
  • کھیل

انڈیا ایشیئن گیمز 2026 میں ٹی 20 کرکٹ کا چیمپیئن: فائنل میں پاکستان کو 19 رنز سے شکست

October 4, 2026
پاکستان اور انڈیا ایشین گیمز میں کرکٹ کے فائنل میں پہنچ گئے s2
  • کھیل

پاکستان اور انڈیا ایشین گیمز میں کرکٹ کے فائنل میں پہنچ گئے

October 4, 2026
406 رنز کا ہدف، پانچ سنچریوں کا ریکارڈ اور شبمن گل کی ویسٹ انڈیز کے خلاف 223 رنز کی اننگز: ’یہ ون ڈے میچ ہے یا بیٹنگ پریکٹس‘ s3
  • کھیل

406 رنز کا ہدف، پانچ سنچریوں کا ریکارڈ اور شبمن گل کی ویسٹ انڈیز کے خلاف 223 رنز کی اننگز: ’یہ ون ڈے میچ ہے یا بیٹنگ پریکٹس‘

October 4, 2026
’نو ہینڈ شیک،‘ ترانے کے دوران جھکے سر اور سیاہ پٹیاں: اسرائیل اور آئر لینڈ کے فٹبال میچ میں کیا ہوا؟ s4
  • کھیل

’نو ہینڈ شیک،‘ ترانے کے دوران جھکے سر اور سیاہ پٹیاں: اسرائیل اور آئر لینڈ کے فٹبال میچ میں کیا ہوا؟

October 4, 2026
آئی ایس پی ایل سیزن 3: سری نگر کے ویر نے فالکن رائزرس حیدرآباد کے خلاف اپنی پہلی جیت حاصل کی bb
  • کھیل

آئی ایس پی ایل سیزن 3: سری نگر کے ویر نے فالکن رائزرس حیدرآباد کے خلاف اپنی پہلی جیت حاصل کی

January 22, 2026
بی سی بی نے ٹی 20 ڈبلیوسی میں شرکت کے بارے میں حتمی فیصلے کے لیے آئی سی سی سے 21 جنوری کی ڈیڈ لائن ملنے سے انکارکردیا pcb
  • کھیل

بی سی بی نے ٹی 20 ڈبلیوسی میں شرکت کے بارے میں حتمی فیصلے کے لیے آئی سی سی سے 21 جنوری کی ڈیڈ لائن ملنے سے انکارکردیا

January 20, 2026

You may have missed

jjj
  • ریاستی خبریں

جنوبی کشمیر کے ترال گاؤں میں ریچھ کا آدمی پر حملہ

City Express October 6, 2026
rain
  • Breaking News

آج سے جموں و کشمیر بھر میں بارش، گرج چمک اور تیز ہواؤں کی پیش گوئی

City Express October 6, 2026
om
  • ریاستی خبریں

جموں و کشمیر حکومت نے رابطے کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے 12 پسماندہ علاقوں میں موبائل ٹاورز کی تنصیب کی خاطر اراضی کی منظوری دے دی۔

City Express October 6, 2026
fff
  • Breaking News

سپریم کورٹ نے چیف الیکشن کمشنر کے مبینہ یکطرفہ فیصلوں پر الیکشن کمیشن اور مرکزی حکومت سے جواب طلب کر لیا۔

City Express October 6, 2026

Recent Posts

  • جنوبی کشمیر کے ترال گاؤں میں ریچھ کا آدمی پر حملہ October 6, 2026
  • آج سے جموں و کشمیر بھر میں بارش، گرج چمک اور تیز ہواؤں کی پیش گوئی October 6, 2026
  • جموں و کشمیر حکومت نے رابطے کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے 12 پسماندہ علاقوں میں موبائل ٹاورز کی تنصیب کی خاطر اراضی کی منظوری دے دی۔ October 6, 2026
  • سپریم کورٹ نے چیف الیکشن کمشنر کے مبینہ یکطرفہ فیصلوں پر الیکشن کمیشن اور مرکزی حکومت سے جواب طلب کر لیا۔ October 6, 2026
  • قانون ساز استحقاق کا معاملہ: سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ محض علمی بحث میں پڑنے کا کوئی فائدہ نہیں۔ October 5, 2026

Urdu News Paper From Kashmir . 

  • جنوبی کشمیر کے ترال گاؤں میں ریچھ کا آدمی پر حملہ
  • آج سے جموں و کشمیر بھر میں بارش، گرج چمک اور تیز ہواؤں کی پیش گوئی
  • جموں و کشمیر حکومت نے رابطے کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے 12 پسماندہ علاقوں میں موبائل ٹاورز کی تنصیب کی خاطر اراضی کی منظوری دے دی۔
  • سپریم کورٹ نے چیف الیکشن کمشنر کے مبینہ یکطرفہ فیصلوں پر الیکشن کمیشن اور مرکزی حکومت سے جواب طلب کر لیا۔
  • قانون ساز استحقاق کا معاملہ: سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ محض علمی بحث میں پڑنے کا کوئی فائدہ نہیں۔
  • Home
  • Breaking News
  • Single
  • Pages
    • Search Page
    • 404 Page
computersultancy.in © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.