سٹی ایکسپریس نیوز
قاضی گنڈ، 19 ستمبر،2026: حکام نے بتایا کہ ہفتے کی صبح ضلع کولگام کے علاقے قاضی گنڈ میں ایک ٹرک کی ٹکر سے ٹریفک پولیس کا ہیڈ کانسٹیبل ہلاک ہو گیا۔
ایک عہدیدار نے بتایا کہ صبح کے وقت قاضی گنڈ میں شامپورہ پل کے قریب ٹریفک پولیس اہلکار کو JK03Q-9011 نمبر کے ایک ٹرک نے ٹکر مار دی۔
انہوں نے کہا کہ تیز رفتار ٹرک بے قابو ہو گیا جس کے نتیجے میں اہلکار شدید زخمی ہوا اور بعد ازاں موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
ٹریفک اہلکار کی شناخت مشتاق احمد ولد عبدالصابر بھٹ (ساکن کولپورہ) کے طور پر کی گئی ہے۔
دریں اثنا، پولیس نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اور مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ (ایجنسیاں)
