سٹی ایکسپریس نیوز
سری نگر، 15 جنوری،2026: مرکز کے زیر انتظام علاقہ لداخ کی انتظامیہ نے آئندہ مردم شماری 2027 کے پیش نظر یو ٹی بھر کی تمام انتظامی اکائیوں کی حدود کو منجمد کرنے کا حکم دیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق محکمہ پلاننگ، ڈویلپمنٹ اورمانیٹرنگ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن کے مطابق لداخ میں اضلاع، تحصیلوں، میونسپلٹیوں، قصبوں، ریونیو دیہاتوں اور دیگر انتظامی اکائیوں کی حدود مردم شماری کی مشق کی تکمیل تک برقرار رہیں گی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ مردم شماری کے قواعد 1990 کے رول 8 کی شق (iv) کے ذریعے حاصل اختیارات کے تحت لیا گیا ہے۔
اس میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ حکم یکم جنوری 2026 سے نافذ العمل سمجھا جائے گا۔
نوٹیفکیشن کمشنر/سیکرٹری، پلاننگ، ڈیولپمنٹ اینڈ مانیٹرنگ ڈپارٹمنٹ، یو ٹی آف لداخ، ڈاکٹر لالٹینکھوما فرینکلن، آئی اے ایس نے جاری کیا ہے۔ (ایجنسیاں)
