سٹی ایکسپریس نیوز
بارہمولہ، 19 جولائی،2025: معاشرے سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے بارہمولہ پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے اور اس کے قبضے سے ممنوعہ اشیاء برآمد کی ہیں۔
پولیس اسٹیشن ٹنگمرگ کی ایک پولیس پارٹی نے ایس ایچ او پی ایس ٹنگمرگ کی سربراہی میں فیروز پورہ ماہیان کراسنگ پر ایک چوکی قائم کی۔چیکنگ کے دوران ایک شخص جسکی شناخت یونس محمد بھٹ ولد غلام محمد بھٹ ساکنہ ریرام، کنزر کے طور پر کی گئی۔ تلاشی لینے پر اس کے قبضے سے 06 گرام براؤن شوگر نما نشہ آور چیز برآمد ہوئی۔ اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
اس کے مطابق، این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعہ 8/21 کے تحت ایف آئی آر نمبر 48/2025 پولس اسٹیشن ٹنگمرگ میں درج کیا گیا ہے اور مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے۔
ہم عام لوگوں سے درخواست کرتے ہیں کہ منشیات کی فروخت یا دیگر مجرمانہ سرگرمیوں کے کسی بھی واقعے کی اطلاع قریبی پولیس اسٹیشن کو دیں یا 112 پر ڈائل کریں۔ منشیات کی لعنت کے خلاف ہماری اجتماعی جنگ میں آپ کا تعاون ضروری ہے۔ ہم کمیونٹی کو یقین دلاتے ہیں کہ پولیس قانون کے مطابق ایسے مجرموں کے خلاف سختی سے کارروائی کرتی رہے گی۔ (ایجنسیاں)
