سٹی ایکسپریس نیوز
- سری نگر، 9 اکتوبر,2026: وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے علاقے کنگن کے ‘رائل فارسٹ’ میں راستہ بھٹک جانے والے سری نگر کے دو نوجوانوں کو جمعہ کے روز پولیس اور اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) نے بحفاظت بازیاب کر لیا۔ محمد حریز اور منان احمد نامی ان نوجوانوں کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ جمعرات کے روز جنگل میں تربیت کے دوران راستہ بھٹک گئے تھے۔ واپسی کا راستہ نہ ملنے پر انہوں نے ایمرجنسی ہیلپ لائن 112 پر رابطہ کیا اور مدد طلب کی۔ مدد کی کال موصول ہونے کے بعد، گاندربل پولیس نے ایس ڈی آر ایف کے اشتراک سے لاپتہ نوجوانوں کی تلاش کے لیے آپریشن شروع کیا۔ وسیع پیمانے پر تلاش کے بعد، جمعہ کو دونوں کا سراغ لگا لیا گیا اور انہیں بحفاظت واپس لایا گیا۔ اس ریسکیو آپریشن کے ساتھ ہی تلاش کا عمل کامیابی سے مکمل ہوا؛ جنگل میں رات گزارنے کے بعد دونوں نوجوانوں کو بحفاظت بازیاب کر لیا گیا۔
