سٹی ایکسپریس نیوز
کولگام، 28 جنوری،2026: بدھ کی صبح ڈسٹرکٹ ہسپتال کولگام میں ایک 28 سالہ شخص اپنی ٹاٹا موبائل لوڈ کیرئیر گاڑی کے اندر دم گھٹنے کی وجہ سے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی کو بتایا کہ متوفی کی شناخت معشوق احمد میر ولد محمد یوسف میر ساکن کولپورہ، کولگام کے طور پر کی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ لاش اسپتال کے احاطے میں کھڑی گاڑی کے اندر سے ملی۔ حکام نے تصدیق کی کہ موت دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی۔
جبکہ پولیس نے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ (ایجنسیاں)
