Skip to content
ستمبر 8, 2026
  • Home
  • Breaking News
  • Single
  • Pages
    • Search Page
    • 404 Page
Online Newspaper

Online Newspaper

Primary Menu
  • Home
  • صفحہ اول
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • قومی خبریں
  • کھیل
  • اردو
  • Epaper
Watch
  • Home
  • ریاستی خبریں
  • جموں و کشمیرمیں5 سالوںمیں امن، ترقی اور عوامی بھروسہ حاصل کیا
  • ریاستی خبریں

جموں و کشمیرمیں5 سالوںمیں امن، ترقی اور عوامی بھروسہ حاصل کیا

administrator جولائی 16, 2025
lg

دہشت گردی میں کمی، معیشت دوگنی
ایمانداری سے امن، ترقی کیلئے کام کرنے پر مطمئن ہوں:لیفٹیننٹ گورنر
نیوزایجنسی

سرینگر//۶۱، جولائی: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اپنے عہدے پر پانچ سال مکمل کر لیے ہیں۔ ایک خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پچھلے پانچ سال ریاست کے لیے تبدیلی کے سال رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 370 کی منسوخی سے لے کر حالیہ دہشت گرد حملوں تک، ہر چیلنج کا بھرپور مقابلہ کرتے ہوئے جموں و کشمیر کو ترقی، امن اور بھروسے کی راہ پر گامزن کیا گیا ہے۔کشمیرنیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق انہوں نے بتایا کہ جب وہ جموں و کشمیر آئے تو جموں سے سرینگر پہنچنے میں آٹھ گھنٹے لگتے تھے، اب یہی سفر ساڑھے چار گھنٹوں میں مکمل ہو جاتا ہے۔ 1.5 لاکھ کروڑ روپے کے ہائی وے اور سرنگوں کے منصوبے اس وقت زیر تعمیر ہیں، جس سے آمدورفت میں آسانی اور معیشت کو رفتار ملی ہے۔لیفٹیننٹ گورنر کے مطابق گزشتہ پانچ سالوں میں ریاست کی معیشت دوگنی ہوئی ہے۔ جے کے بینک، جو پہلے خسارے میں تھا، اب منافع میں آ چکا ہے۔ ریاست میں انفرااسٹرکچر کے ساتھ ساتھ تعلیم کے شعبے میں بھی ترقی ہوئی ہے۔ آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم، نِفٹ اور سات سے زائد میڈیکل کالجز قائم ہوئے ہیں۔منوج سنہا نے کہا کہ گزشتہ سال جموں و کشمیر میں 2.38کروڑ سیاح آئے، جو اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ اس سے مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع ملے اور معیشت کو فروغ ملا۔ ساتھ ہی، نئی صنعتی پالیسی کے ذریعے 10 سے 12 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری زمینی سطح پر آ چکی ہے اور 30ہزار کروڑ کے مزید منصوبے مختلف مراحل میں ہیں۔زرعی شعبے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک جامع منصوبہ 2022 میں بنایا گیا، جس کا مقصد زراعت اور اس
سے وابستہ شعبوں کی آمدنی میں دوگنا اضافہ کرنا ہے۔ آن لائن گورننس کو فروغ دیا گیا ہے اور 1140 سے زائد خدمات عوام کو ڈیجیٹل طریقے سے فراہم کی جا رہی ہیں۔ زمینوں کا ریکارڈ مکمل طور پر ڈیجیٹل ہو چکا ہے۔امن و امان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب جموں و کشمیر میں نہ کرفیو ہوتا ہے، نہ ہڑتال، اور نہ ہی پتھراو ¿۔ دہشت گرد تنظیموں کے کئی بڑے کمانڈر مارے گئے ہیں، اور مقامی نوجوانوں کی شدت پسند گروہوں میں شمولیت تقریباً ختم ہو چکی ہے۔ "پہلے ہر سال 100 سے زائد نوجوان شامل ہوتے تھے، اس سال صرف ایک ہوا ہے۔”دہشت گردی کے متاثرین کے لیے جاری اسکیموں پر بات کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ان متاثرین کو سرکاری نوکریاں، مالی امداد، اور روزگار کے مواقع دیے جائیں گے۔ "کل 40 متاثرین کو سرکاری ملازمت دی جا رہی ہے اور دیگر شکایات پر بھی تیزی سے کارروائی ہو رہی ہے۔ آپریشن سندور پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے واضح پیغام دیا ہے کہ دہشت گردی اور ترقی ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ اگر پاکستان کی طرف سے کوئی حملہ ہوتا ہے تو اسے جنگ کے مترادف سمجھا جائے گا۔ "ہماری فورسز پوری طرح الرٹ ہیں اور ہر خطرے کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔”نئے کشمیر کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب ریاست میں تعلیم کا کلینڈر چلتا ہے، پاکستان کا نہیں۔ "35 سال بعد محرم کے جلوس نکلے، امرناتھ یاترا کامیابی سے جاری ہے، اور ہر مذہب کے لوگ مل کر تہوار منا رہے ہیں۔ ریاستی درجہ کی بحالی پر منوج سنہا نے کہا کہ پارلیمنٹ میں کہا گیا تھا کہ پہلے حد بندی، پھر اسمبلی الیکشن، اور پھر ریاستی درجہ دیا جائے گا۔ یہ ایک وعدہ ہے، جو مناسب وقت پر ضرور پورا کیا جائے گا۔”چیف منسٹر کے اختیارات کے حوالے سے سوال پر گورنر نے کہا کہ سبھی اختیارات آئینی طور پر طے شدہ ہیں اور وہ اپنے دائرے میں رہ کر کام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ منتخب نمائندوں سے مسلسل رابطے میں رہتے ہیں۔ان افراد کے بارے میں، جنہیں دہشت گردی سے تعلق کی بنیاد پر نوکری سے برخاست کیا گیا، گورنر نے کہا کہ یہ کارروائیاں آئین کے آرٹیکل 311 کے تحت کی گئی ہیں۔ "یہ مذہب کی بنیاد پر نہیں، بلکہ شواہد کی بنیاد پر کیے گئے فیصلے ہیں۔”آخر میں، پانچ سال مکمل ہونے پر انہوں نے کہا کہ وہ اس بات پر مطمئن ہیں کہ انہوں نے ایمانداری سے جموں و کشمیر کو امن، ترقی اور ایک مضبوط مستقبل کی طرف لے جانے کی پوری کوشش کی۔ "آج ریاست میں بھارتی حکومت کی مکمل رٹ قائم ہے، اور جموں و کشمیر مکمل طور پر بھارت کے ساتھ جڑا ہوا ہے

About the Author

administrator

Administrator

Visit Website View All Posts

Post navigation

Previous: مانسون اجلاس 2025:لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈرراہول گاندھی اورراجیہ سبھامیں اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھرگے بنام وزیراعظم نریندر مودی
Next: جموں وکشمیرمیں مرکزی ریزرو پولیس فورس کی اضافی تعیناتی

Related News

ff
  • ریاستی خبریں

نوجوانوں کی بیداری اوربااختیاری: بارہمولہ پولیس کی جانب سے منشیات، سائبرتحفظ اورقانونی اصلاحات پرآگاہی مہم

City Express ستمبر 8, 2026
bbb
  • ریاستی خبریں

جی ایم سی راجوری سے نجی ہسپتال منتقل کی گئی خاتون کے نوزائیدہ بچے کی موت؛ ایف آئی آردرج، ایف ایم پی ایچ ڈبلیومعطل

City Express ستمبر 8, 2026
dead
  • ریاستی خبریں

جموں کے بالی چرانا میں بس اسٹینڈ کے قریب لاش ملی۔

City Express ستمبر 8, 2026

Latest News Scrolling Widget

  • ’تحریری حکم نہیں تو احتجاج ختم نہیں‘: جموں و کشمیر میں میڈیکل انٹرنز کی وظیفے کے معاملے پر بھوک ہڑتال جاری
    ستمبر 8, 2026
  • کشتواڑ میں لڑکی کی ہلاکت: سکینہ ایتوکا سخت کارروائی اور طلبہ کے لیے محفوظ ماحول کا مطالبہ
    اگست 26, 2026
  • اسکولوں اور مدارس کو ہدایت: بچوں کو اجنبیوں کے حوالے نہ کریں۔
    اگست 24, 2026
  • جموں و کشمیر کے رام بن میں زمین دھنسنے اور مکانات میں دراڑیں پڑنے کے بعد تین خاندانوں کو محفوظ مقامات پرمنتقل کر دیا گیا۔
    اگست 24, 2026
  • ہماچل حکومت بیوروکریسی کے اخراجات کم کرنے کے لیے آئی اے ایس، آئی ایف ایس اور آئی پی ایس افسران کی تعداد میں کمی پرغورکر رہی ہے۔
    اگست 18, 2026

Epaper

1

CAL

ستمبر 2026
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  
« اگست    

Sports

اے سی بی نے جموں و کشمیرسپورٹس کوٹہ میں مبینہ بے ضابطگیوں پرسپورٹس کونسل سے رپورٹ طلب کر لی۔ acb
  • کھیل

اے سی بی نے جموں و کشمیرسپورٹس کوٹہ میں مبینہ بے ضابطگیوں پرسپورٹس کونسل سے رپورٹ طلب کر لی۔

اگست 17, 2026
دفاعی بولنگ کے دوران بیٹرزکوآؤٹ کرنے کی عاقب نبی کی صلاحیت ان کا سب سے بڑا اثاثہ ہے: پٹھان aa
  • کھیل

دفاعی بولنگ کے دوران بیٹرزکوآؤٹ کرنے کی عاقب نبی کی صلاحیت ان کا سب سے بڑا اثاثہ ہے: پٹھان

اگست 4, 2026
کھیلوں کے وزیر مانڈویا نے اعزازی تقریب کے دوران کامن ویلتھ گیمز کے ویٹ لفٹنگ دستے کی ستائش کی۔ hhh
  • کھیل

کھیلوں کے وزیر مانڈویا نے اعزازی تقریب کے دوران کامن ویلتھ گیمز کے ویٹ لفٹنگ دستے کی ستائش کی۔

اگست 3, 2026
جے کے سی اے نے سری لنکا کے خلاف آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے لیے عاقب نبی کی تاریخی طورپرہندوستانی ٹیسٹ اسکواڈ میں شمولیت کو سراہا۔ aqab
  • Breaking News
  • کھیل

جے کے سی اے نے سری لنکا کے خلاف آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے لیے عاقب نبی کی تاریخی طورپرہندوستانی ٹیسٹ اسکواڈ میں شمولیت کو سراہا۔

اگست 3, 2026
وزیراعظم مودی نے گلاسگو کامن ویلتھ گیمز میں بھارت کے 39 تمغے جیتنے پر خوشی کا اظہار کیا اور کھلاڑیوں کو مبارکباد دی۔ modi 2
  • کھیل

وزیراعظم مودی نے گلاسگو کامن ویلتھ گیمز میں بھارت کے 39 تمغے جیتنے پر خوشی کا اظہار کیا اور کھلاڑیوں کو مبارکباد دی۔

اگست 3, 2026
عاقب نبی کو پہلی بار بھارتی ٹیم میں طلب کر لیا گیا؛ ٹیسٹ اسکواڈ میں جسپریت بمراہ کی جگہ لیں گے۔ aqib
  • کھیل

عاقب نبی کو پہلی بار بھارتی ٹیم میں طلب کر لیا گیا؛ ٹیسٹ اسکواڈ میں جسپریت بمراہ کی جگہ لیں گے۔

اگست 3, 2026

You may have missed

ch
  • قومی خبریں

چندی گڑھ ریلوے اسٹیشن پر ٹریفک بلاک کے باعث 10 ستمبر سے ٹرین سروسزمتاثر ہوں گی۔

City Express ستمبر 8, 2026
ind
  • قومی خبریں

اندوریونیورسٹی نے سابق ‘اگنی ویروں’ کے لیے ٹیوشن فیس میں 100 فیصد چھوٹ کا اعلان کیا۔

City Express ستمبر 8, 2026
iran
  • Breaking News

ایران کا ایک ساحلی شہر واشنگٹن کی جانب سے سخت کی جانے والی معاشی پابندیوں کی شدت محسوس کر رہا ہے۔

City Express ستمبر 8, 2026
bbbbbb
  • Breaking News

بھوپین ہزاریکا کی آواز میں آسام کی روح اور شمال مشرق کا جذبہ پوری قوم تک پہنچتا ہے: وزیراعظم

City Express ستمبر 8, 2026

حالیہ پوسٹیں

  • چندی گڑھ ریلوے اسٹیشن پر ٹریفک بلاک کے باعث 10 ستمبر سے ٹرین سروسزمتاثر ہوں گی۔ ستمبر 8, 2026
  • اندوریونیورسٹی نے سابق ‘اگنی ویروں’ کے لیے ٹیوشن فیس میں 100 فیصد چھوٹ کا اعلان کیا۔ ستمبر 8, 2026
  • ایران کا ایک ساحلی شہر واشنگٹن کی جانب سے سخت کی جانے والی معاشی پابندیوں کی شدت محسوس کر رہا ہے۔ ستمبر 8, 2026
  • بھوپین ہزاریکا کی آواز میں آسام کی روح اور شمال مشرق کا جذبہ پوری قوم تک پہنچتا ہے: وزیراعظم ستمبر 8, 2026
  • شیخ عبداللہ کی 44 ویں برسی پر انہیں یاد کیا گیا؛ نیشنل کانفرنس کے رہنماؤں نے ان کے سیاسی اور سماجی ورثے کو اجاگر کیا۔ ستمبر 8, 2026

Urdu News Paper From Kashmir . 

  • چندی گڑھ ریلوے اسٹیشن پر ٹریفک بلاک کے باعث 10 ستمبر سے ٹرین سروسزمتاثر ہوں گی۔
  • اندوریونیورسٹی نے سابق ‘اگنی ویروں’ کے لیے ٹیوشن فیس میں 100 فیصد چھوٹ کا اعلان کیا۔
  • ایران کا ایک ساحلی شہر واشنگٹن کی جانب سے سخت کی جانے والی معاشی پابندیوں کی شدت محسوس کر رہا ہے۔
  • بھوپین ہزاریکا کی آواز میں آسام کی روح اور شمال مشرق کا جذبہ پوری قوم تک پہنچتا ہے: وزیراعظم
  • شیخ عبداللہ کی 44 ویں برسی پر انہیں یاد کیا گیا؛ نیشنل کانفرنس کے رہنماؤں نے ان کے سیاسی اور سماجی ورثے کو اجاگر کیا۔

Latest News with Thumb

  • ddddd
    ’تحریری حکم نہیں تو احتجاج ختم نہیں‘: جموں و کشمیر میں میڈیکل انٹرنز کی وظیفے کے معاملے پر بھوک ہڑتال جاری
  • gggg
    کشتواڑ میں لڑکی کی ہلاکت: سکینہ ایتوکا سخت کارروائی اور طلبہ کے لیے محفوظ ماحول کا مطالبہ
  • advisory
    اسکولوں اور مدارس کو ہدایت: بچوں کو اجنبیوں کے حوالے نہ کریں۔
  • kkkkkkkkkkkk
    جموں و کشمیر کے رام بن میں زمین دھنسنے اور مکانات میں دراڑیں پڑنے کے بعد تین خاندانوں کو محفوظ مقامات پرمنتقل کر دیا گیا۔
  • him
    ہماچل حکومت بیوروکریسی کے اخراجات کم کرنے کے لیے آئی اے ایس، آئی ایف ایس اور آئی پی ایس افسران کی تعداد میں کمی پرغورکر رہی ہے۔
  • Home
  • صفحہ اول
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • قومی خبریں
  • کھیل
  • اردو
  • Epaper
  • Home
  • Breaking News
  • Single
  • Pages
    • Search Page
    • 404 Page
computersultancy.in © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.