سٹی ایکسپریس نیوز
سری نگر، 28 مارچ ،2026: وزیر اعلی عمر عبداللہ نے ہفتہ کو قانون ساز اسمبلی کو بتایا کہ حکومت کرناہ کو ایک سرحدی سیاحتی مقام کے طور پر ترقی دینے کا منصوبہ بنا رہی ہے، جس میں ایڈونچراورفطرت پر مبنی سرگرمیوں کی وسیع صلاحیت کا حوالہ دیا گیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی کشمیر کے مطابق ایوان میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ عمر نے کہا کہ کرناہ ٹریکنگ، ہائیکنگ اور ایکو ٹورازم کے تجربات کے لیے بے پناہ گنجائش فراہم کرتا ہے، جس سے اس علاقے میں سیاحت اور مقامی معیشت کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پائیدار سیاحت کو فروغ دینے اور مقامی باشندوں کے لیے روزی روٹی کے مواقع پیدا کرنے کے لیے کرناہ جیسے سرحدی علاقوں کی غیر دریافت صلاحیت کو بروئے کار لانے پر کام کر رہی ہے۔
