سٹی ایکسپریس نیوز
سری نگر، 28 مارچ،2026: سری نگر کے حیدر پورہ علاقے میں ہفتہ کی صبح سڑک حادثے میں ایک شخص کی جان چلی گئی۔
عہدیداروں نے نیوز ایجنسی کشمیر کو بتایا کہ متوفی کی شناخت حیدر پورہ کے رہنے والے عبدالعزیز دھوبی کے طور پر کی گئی ہے۔
حکام نے بتایا کہ اسے تشویشناک حالت میں جے وی سی ہسپتال منتقل کیا گیا اور بعد میں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
