سٹی ایکسپریس نیوز
راجوری، 14 ستمبر،2026: راجوری ضلع کے منجاکوٹ علاقے میں ایک تیندوے کے ریوڑ پر حملے کے نتیجے میں تین بکریاں ہلاک اور دو شدید زخمی ہوگئیں۔
انہوں نے خبر رساں ادارہ کو بتایا کہ یہ واقعہ حیات پورہ گاؤں میں پیش آیا، جہاں ایک تیندوے نے محمد شریف کے بیٹے محمد نثار خان کے مویشیوں پر حملہ کیا۔
مقامی لوگوں کے مطابق، تیندوے نے ریوڑ پراس وقت حملہ کیا جب وہ علاقے میں چررہا تھا؛ اس حملے میں تین بکریاں موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں جبکہ دو دیگر شدید زخمی ہو گئیں۔
اس واقعے سے مقامی رہائشیوں میں خوف و ہراس اور تشویش پھیل گئی ہے، اور انہوں نے محکمہ وائلڈ لائف سے مطالبہ کیا ہے کہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔ (ایجنسیاں)
