سٹی ایکسپریس نیوز
سری نگر، 14 مارچ،2026: سری نگر میں ریڈیو کشمیر قریب ہفتہ کو چیکنگ ڈیوٹی کے دوران اسمارٹ سٹی بس کی زد میں آکر ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ زخمی اہلکار کی شناخت آرمڈ ریزرو پولیس (اے آر پی) کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) علی محمد کے طور پر کی گئی ہے، جو پولیس اسٹیشن کوٹھی باغ میں تعینات ہے۔
انہوں نے کہا کہ اے ایس آئی ریڈیو کشمیر کراسنگ کے قریب ناکے کی ڈیوٹی پر تھا کہ ایک سمارٹ سٹی بس نے اسے ٹکر مار دی جس سے وہ زخمی ہو گیا۔
انہوں نے بتایا کہ اسے فوری طور پر سری نگر کے شری مہاراجہ ہری سنگھ (ایس ایم ایچ ایس) ہسپتال میں علاج کے لیے منتقل کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پولیس نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اور مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ (ایجنسیاں)
