انتظامیہ نے خراب موسم اور دریاؤں و نالوں میں پانی کی بڑھتی ہوئی سطح کا حوالہ دیا؛ طلبہ اور عملے کی حفاظت کو اولین ترجیح دی گئی ہے۔
سٹی ایکسپریس نیوز
پونچھ، یکم ستمبر،2026: خراب موسم، شدید بارش اوردریاؤں و نالوں میں پانی کی بڑھتی ہوئی سطح کے پیشِ نظر، احتیاطی اقدام کے طور پر آج پونچھ ضلع بھر کے تمام سرکاری اور نجی اسکول بند رہیں گے۔
نیوز ایجنسی کے مطابق، چیف ایجوکیشن آفیسر پونچھ نے یہ ہدایات جاری کیں اوراس بات پرزور دیا کہ طلبہ اورعملے کی حفاظت و سلامتی اولین ترجیح ہے۔
تمام متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس حکم پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ (ایجنسیاں)
