سٹی ایکسپریس نیوز
نئی دہلی، 23 جون،2026: اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مملکت جارج کوریان نے راجیہ سبھا میں اپنی مدت کار ختم ہونے کے بعد وزراء کی کونسل سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
بی جے پی نے حال ہی میں ہونے والے راجیہ سبھا انتخابات میں انہیں دوبارہ نامزد نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
راشٹرپتی بھون نے منگل کو بتایا کہ صدر دروپدی مرمو نے ان کا استعفیٰ قبول کر لیا ہے۔
کوریان ماہی گیری، مویشی پروری اور ڈیری کی وزارت میں مرکزی وزیر مملکت کا قلمدان بھی سنبھالے ہوئے تھے۔
اعلامیے کے مطابق، وزیر اعظم نریندر مودی کے مشورے پر، صدر ہند نے مرکزی کابینہ (وزراء کی کونسل) سے کوریان کا استعفیٰ فوری طور پر قبول کر لیا ہے۔
کوریان غالباً مرکزی حکومت میں واحد وزیر تھے جن کا تعلق مسیحی برادری سے ہے۔ راجیہ سبھا میں ان کی مدت کار 21 جون کو ختم ہوئی تھی۔
مرکزی حکومت کے دو وزراء – روینیت سنگھ بٹو اور کوریان – کو 18 جون کے راجیہ سبھا انتخابات کے لیے دوبارہ نامزد نہیں کیا گیا تھا، حالانکہ ان کی مدت کار ختم ہو رہی تھی۔ (ایجنسیاں)
