سٹی ایکسپریس نیوز
کشتواڑ، 11 مارچ،2026: کشتواڑ ضلع میں آگ لگنے سے ایک منزلہ میونسپل کونسل کا دفتر اور دو رہائشی مکانات جل کر خاکستر ہو گئے۔
آگ بجھانے اور ہنگامی خدمات کے محکمہ کے ایک ترجمان نے بتایا کہ آگ گنجان آباد کشتواڑ قصبے میں میونسپل کونسل کی عمارت میں آدھی رات کے قریب لگی اور اس نے دو قریبی رہائشی مکانات کو لپیٹ میں لے لیا۔
ترجمان نے بتایا کہ تین فائر ٹینڈرز موقع پر پہنچ گئے اور سخت کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔
حکام نے بتایا کہ تینوں ڈھانچوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پولیس نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اور آگ لگنے کی اصل وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ (ایجنسیاں)
