سٹی ایکسپریس نیوز
واشنگٹن، 4 جون،2026: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی اچھے دوست ہیں اور انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ امریکہ اور بھارت تجارتی معاہدے پر پہنچ جائیں گے۔
ٹرمپ نے جمعرات کو اوول آفس میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ "ہم ایک ڈیل پر پہنچ جائیں گے کیونکہ میں آپ کے وزیر اعظم کو بہت پسند کرتا ہوں۔ وہ میرے اچھے دوست ہیں۔ ہم بہت اچھے ہیں، اور ہم ایک معاہدہ کرنے والے ہیں۔”
دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے تجارتی معاہدے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں، ٹرمپ نے کہا کہ ہندوستان نے برسوں سے امریکی پالیسیوں کا فائدہ اٹھایا اور "زبردست محصولات” لگائے۔ (ایجنسیاں)
