301

بھارت میں کووڈ19ٹیکہ کاری

مجموعی تعداد 148.67 کروڑ سے متجاوز
24گھنٹوںمیںتقریباً 91 لاکھ ٹیکے لگائے گئے
پی آئی بی

سرینگر/۶، جنوری:جمعرات کی صبح سات بجے تک موصول ہونے والی عبوری رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تقریباً 91 لاکھ سے زیادہ (91,25,099) افراد کو کووڈسے بچاو¿ کے ٹیکے لگائے گئے۔ اس کے ساتھ ہی بھارت میں کووڈ-19 سے بچاو¿ کی ٹیکے کاری کی مجموعی تعداد 148.67 کروڑ (1,48,67,80,227) کو پار گئی۔ یہ ٹیکہ کاری 1,59,06,137سیشنوں میں انجام دی گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹو ں کے دوران 19,206 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ جس کے ساتھ ہی شفایاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر (عالمی وبا کی ابتدا کے بعد سے) 3,43,41,009 ہوگئی ہے۔ نتیجہ کے طور پر بھارت میں شفایابی
کی شرح اس وقت 97.81 فیصد ہے جو مارچ 2020 سے سب سے زیادہ ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران90,928 معاملات سامنے آئے ہیں۔ بھارت میں اس وقت زیر علاج مریضوں کی تعداد2,85,401ہے۔ فی الحال مریضوں کی مجموعی تعدادملک میں زیر علاج معاملوں کا محض ۰ڈ۸۱ فیصد ہے۔ جانچ کی صلاحیت میں ملک بھر میں برابر اضافہ کیا جارہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 14,13,030 ٹیسٹ کئے گئے۔ بھارت میں اب تک مجموعی طور پر 68.53 کروڑ سے زیادہ (68,53,05,751) ٹیسٹ منعقد کئےگئے ہیں۔ اب جبکہ ملک بھر میں ٹیسٹنگ کی تعداد میں برابر اضافہ کیا جارہا ہے،زیر علاج مریضوں کی ہفتہ وار شرح 3.47فیصد پر قائم ہے۔ زیر علاج مریضوں کی یومیہ تعداد کی فی الحال شرح 6.43 فیصد درج کی گئی-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں