826

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی زیرصدارت انتظامی کونسل کی میٹنگ

ٹرانسپورٹ نگرپارم پورہ سری نگرکی اَپ گریڈیشن واصلاح کے کام کومنظوری
انفو

سری نگر:۲۲، مئی: انتظامی کونسل جس کی پیر کو یہاں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی قیادت میں میٹنگ ہوئی، نے ٹرانسپورٹ نگرپارم پورہ (سری نگر) کی اپ گریڈیشن،ری ویمپنگ کو منظوری دی جس کی تخمینہ لاگت 31.58کروڑ روپے ہے۔ میٹنگ میںلیفٹیننٹ گورنر کے مشیر رجیو رائے بھٹناگر، چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا، چیف اور لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سکریٹری مندیپ کمار بھنڈاری نے شرکت کی۔ منصوبے کے اجزاءمیں سڑکوں کا جال بچھانا، سیوریج اور نکاسی آب کا جال، بجلی کا نیٹ ورک شامل ہے جس کی لاگت 50کروڑ روپے ہے۔ 30 کروڑ اس میں پارکس/گرین اسپیسز اور ہنگامی حالات کی ترقی بھی شامل ہے جس میں1,58 کروڑ روپے کی کنسلٹنسی بھی شامل ہے۔ اس پروجیکٹ کا مقصد سری نگر شہر کی بھیڑ کو کم کرنے کے علاوہ تمام ٹرانسپورٹ ایجنسیوں کو شہر سے باہر ایک پلیٹ فارم پر لانا ہے۔ یہ اس اہم کاروباری مرکز میں سڑکوں کے نیٹ ورک اور دیگر سہولیات دونوں کے لحاظ سے مناسب سہولیات کو یقینی بنانے کا بھی تصور کرتا ہے۔ ایک بار مکمل ہونے کے بعد یہ منصوبہ تقریباً76 ٹرانسپورٹ ایجنسیوں کو فائدہ پہنچائے گا، اس کے علاوہ مختلف تجارتوں سے کام کرنے والے لوگوں/ تاجروں کی روزی روٹی فراہم کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں