527

جموں و کشمیر میں ترقیاتی پروجیکٹوں کی عمل آوری میں شفافیت

تمام مکمل شدہ منصوبوں اور ترقیاتی کاموں کی معلومات محکمہ خزانہ کی ویب سائٹ پر آسانی سے دستیاب
انفو

جموں/۶جنوری :حکومت نے اعلیٰ سطح کی شفافیت اور احتساب کو برقرار رکھتے ہوئے جموں و کشمیر میں ترقیاتی پروجیکٹوں کی عمل آوری میں شفافیت کو فروغ دینے کے لئے اِقدامات کئے ہیں۔یہ اِقدامات ملک میں منفرد ہیں جو جیوٹنگ شدہ تصویروں اور پروجیکٹ سے متعلق دیگر معلومات اور پروجیکٹوں کی تازہ ترین اَپ ڈیٹ فراہم کرتے ہیں۔جموںوکشمیر حکومت نے ویب پورٹل ” امپاور منٹ( معنی شفافیت کے لئے کاموں کی نگرانی اور عوامی جائزہ کو فعال کرنا)“ یا ” جن بھاگیداری “ شروع کیا جو شہریوں کو اَپنے علاقوں میں لاگو کئے جانے والے کاموں اور پروجیکٹوں کا جائزہ اوراَخراجات کے نتائج کو بہتر بنانے کے لئے بروقت فیڈ بیک اور تجاویز فراہم کرنے کی خصوصیات کے ساتھ ترقیاتی عمل میں شراکت داربننے کے قابل بناتا ہے۔ پورٹل میں جموں و کشمیر میں2020-21 سے لاگو کئے گئے تمام جموں وکشمیر یوٹی اور ڈسٹرکٹ کپیکس پروجیکٹوں کی تفصیلات شامل ہیں۔مذکورہ ویب سائٹ(باقی ۸پر) www.janbhagidari.gov.in پر دیکھی جا سکتی ہے۔ یہ ویب پورٹل منریگا ، پی ایم اے وائی اور ایس بی ایم کے لنکس پر مشتمل ہے جس میں جموںوکشمیر میں ان کے نفاذ پر حقیقی وقت کی معلومات ہیں۔اِسی طرح پی ایم جی ایس وائی کی پیش رفت وزارت کی ویب سائٹ پر دئیے گئے لنک سے جے اینڈ کے پی ڈبلیو ڈی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔مزید برآن ، گذشتہ دو برسوں کے دوران عمل میں لائے گئے پروجیکٹوں کی تفصیلات مختلف عوامی پلیٹ فارموں پر دستیاب ہیں بشمول فائنانس ڈیپارٹمنٹ ، حکومت جموںوکشمیر کی سرکاری ویب سائٹ اور یوآر ایل https://jakfinance.nic.inپر عوامی طور رَسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔محکمہ خزانہ کا ویب پورٹل بیک ٹو وِلیج اور جے کے آئی ڈی ایف سی کے تحت لاگو کئے گئے پروجیکٹوں کی معلومات فراہم کر رہا ہے۔ظاہر کی گئی معلومات کے مطابق جموںوکشمیر یوٹی سیکٹر کے تحت مالی برس 2020-21 کے دوران 9,514 منصوبے مکمل کئے گئے جن کے لئے ضلع وار منصوبوں کی مکمل معلومات کے ساتھ ٹائم لائن ، لاگت ، جیوٹنگ شدہ تصاویر اور فائدہ اُٹھانے والوں کی تعدادکو مرتب کیا گیا ہے ۔ ایک تصویری مجموعہ کے طور پر اور عوام کے دیکھنے کے لئے دستیاب ہے۔مزید برآں، بیک ٹو ولیج پروگرام کے تحت 2,177 پروجیکٹوں کا تصویری مجموعہ ویب سائٹ پر مشتہر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 1,100 پروجیکٹوں کی تفصیلات جو پہلے مختلف رکاوٹوں کی وجہ سے کئی برسوں تک رُکے ہوئے تھے، جموںو کشمیر انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ فائنانس کارپوریشن( جے کے آئی ڈی ایف سی) کے ذریعے بحال اور مکمل کئے گئے کے تفصیلات بھی پورٹل پر دستیاب ہیں۔اِسی طرح ویب سائٹ ڈسٹرکٹ کیپکس پر 1,676 مکمل شدہ پروجیکٹس، ان کی ٹائم لائنز ، لاگت ، جیوٹنگ شدہ تصاویر اور فائدہ اُٹھانے والوں کی تعداد کے ساتھ معلومات بھی فراہم کر رہی ہے۔ حکومت اعلیٰ ترین سطح کی شفافیت اور احتساب کو برقرار رکھتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لئے پُر عزم ہے ۔ اِسی مناسبت سے متعدد دیگر مذکورہ بالا مکمل شدہ منصوبوں کی فہرست عوام کے لئے ضلع وار اور سیکٹر وارپروجیکٹ کی تفصیلات آسانی سے دستیاب ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں