434

کوروناوائرس کے یومیہ کیسوں میں اُچھال

جموں وکشمیرمیں349نئے مثبت معاملات درج
جموںصوبہ میں202اورکشمیروادی میں 147ریکارڈ:3مریض فوت
نیوز سروس
سری نگر:۶،جنوری:کوروناوائرس کے یومیہ کیسوں میں اُچھال کاسلسلہ جاری ہے کیونکہ بدھ کو418مثبت معاملات درج ہونے کے بعدجمعرات کوجموں وکشمیر میں 349نئے کیس ریکارڈکئے گئے جبکہ اس دوران مزید 3کورونامتاثرہ مریضوںکی موت واقعہ ہوئی اوراس عالمگیر وباءسے مرنے والوںکی مجموعی تعداد4533تک پہنچ گئی ۔جمعرات کی شام ایک بیان میں حکومت نے کہا کہ جموں وکشمیرمیں پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے349نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجن میں سے147کا تعلق کشمیر صوبے سے اور 202کا تعلق جموں صوبے سے ہیں اور اِس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد3,42,768تک پہنچ گئی ہے۔اِسی مدت کے دوران 3کووِڈ مریضوں کی موت واقع ہوئی ہے جن میں 3صوبہ جموں اور ایکصوبہ کشمیر سے ہیں۔اِسی دوران مزید116اَفراد شفایاب ہوئے ہیںجن میں
جموں صوبے کے32افراداور کشمیر صوبے کے84افرادشامل ہیں۔حکومت نے کہاکہ بلیگ فنگس یامیوکور مائیکوسِس(mucormycosis) کا کوئیمعاملہ سامنے آیا ہے ۔یوٹی میں تصدیق شدہ معالات کی تعداد 51ہے۔کووِڈ ویکسی نیشن کے بارے میں بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 98,575کووِڈ حفاظتی ٹیکے لگائے گئے ہیں جس سے ٹیکوں کی مجموعی تعداد 1,90,82,886تک پہنچ گئی ہے ۔اِس کے علاوہ جموں و کشمیر میںزائد اَز 18 برس عمر کی صد فیصد آبادی کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ اَب تک نوول کورونا وائرس کے3,42,768معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے2,049(صوبہ جموں میں 1,062 اور کشمیر صوبے میں987 )سر گرم معاملات ہیں۔اَب تک 3,36,186اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد4,533تک پہنچ گئی ،جن میں سے 2,332کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور2,201کاتعلق جموں صوبہ سے ہےں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں