1,112

آج سے پوری وادی میں 48گھنٹوں کیلئے لاک ڈاﺅن

نیوزسروس

سری نگر:۴،فروری:ایک دن کی رعایت کیساتھ آج سے کشمیرمیں 48گھنٹوں کیلئے کورونا لاک ڈاﺅن نافذ العمل رہے گا،جس دوران کاروباری سرگرمیوں اور عوامی نقل وحمل پرپابندی عاید رہے گی ۔آج یعنی سنیچر کوصبح 6بجے سے سوموار کوصبح 6بجے تک غیر ضروری نقل وحمل کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔خیال ر ہے جموں وکشمیرمیں کورویا کے یومیہ مثبت معاملات میں ت تیزی کیساتھ اضافہ ہونے کے بعدچار ہفتے قبل ہفتہ وار یعنی ویک اینڈ لاک ڈاﺅن کاسلسلہ شروع کیاگیا تھا ،اورگزشتہ 2ہفتوں کے دوران ہفتہ وار لاک داﺅن کے تحت جمعہ
کودو پہر2بجے سے سوموار کی صبح 6بجے تک 64گھنٹوں کیلئے لا ک ڈاﺅن نافذ رہتاتھاتاہم اس ہفتے لاک ڈاﺅن کی مدت میں 18گھنٹے کی کمی لائی گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں