1,114

وادی چناب میں ملی ٹنسی کے ماحولیاتی نظام کوختم کرنے کی مہم

کشتواڑ اوررام اضلاع میں سرحدپارمقیم8ملی ٹنٹوں کے گھروں کی تلاشی
ملی ٹنسی کو کسی بھی صورت میں بحال ہونے نہیں دیاجائے گا:سینئرپولیس حکام
نیوزسروس

سری نگر:۴۲،مئی :جموں و کشمیر پولیس کے خصوصی تفتیشی یونٹ (SIU) کی ٹیموںنے بدھ کے روز کشتواڑ اور رام بن اضلاع میں متعدد مقامات پر پاکستان میں مقیم8 ملی ٹنٹوں کے گھروں پر چھاپے مارے۔سینئرپولیس عہدیداروں نے بتایا کہ یہ چھاپے کشتواڑ کے پاڈر، کیشوان اور ٹھکرائی میں اور رام بن ضلع کے کھاری اور بانہال میں ان دہشت گردوں کی طرف سے چناب وادی کے علاقے میں عسکریت پسندی کو بحال کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کےلئے ڈالے گئے۔کشتواڑ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس خلیل احمد پوسوال نے بتایا کہ آزاد حسین، غازی الدین، بشیر احمد مغل اور ستار دین عرف رجب کے گھروں کی تلاشی جموں میں این آئی اے کی خصوصی عدالت سے سرچ وارنٹ حاصل کرنے کے بعد کی گئی۔ موصوف پولیس افسر نے کہاکہ تلاشیوں کا مقصد مختلف اوور گراو¿نڈ کارکنوں اور عسکریت پسندی کے حامیوں کی شناخت کرکے ضلع میں عسکریت پسندوں کے ماحولیاتی نظام کو ختم کرنا ہے۔اس سے قبل 18 مئی کو، ایس آئی یو کی ٹیموں نے ضلع میں3 مشتبہ افراد کے علاوہ 5ملی ٹنٹوں کے گھروں پر چھاپہ مارا، جو اس وقت پاکستان اور پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر سے کام کر رہے ہیں۔خلیل پوسوال نے کہاکہ جمع کیے گئے شواہد کی چھان بین کی جائے گی تاکہ ملزمین کو ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے اور دہشت گردی کو دوام بخشنے کے لیے عدالتی فیصلہ کے تابع کیا جا سکے۔ایس ایس پی نے کہا کہ تفتیش کے دوران جن دہشت گردوں کے ساتھی ملوث پائے گئے ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔جموں میں این آئی اے کی خصوصی عدالت نے 26 اپریل کو کشتواڑ سے تعلق رکھنے والے 23 دہشت گردوں کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیے تھے جو سرحد پار سے کام کر رہے تھے۔ اس سے قبل ضلع میں13 دہشت گردوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے گئے تھے۔کشتواڑ کے36 افراد ایک مدت کے دوران دہشت گرد صفوں میں شامل ہونے کے بعد پاکستان چلے گئے۔ ایس ایس پی نے کہا کہ تفتیش کے دوران دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ان کے ملوث ہونے کے انکشاف کے بعد ان کے خلاف دو ایف آئی آر درج کی گئیں۔پولیس سپرنٹنڈنٹ رام بن،موہتا شرما نے کہا کہ ایس آئی یو کی ٹیموں نے قاری عبداللطیف، ریاض احمد بوہرو، فیاض احمد اور مشتاق احمد کے گھروں پر چھاپے مارے۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی زیر قبضہ کشمیرمیں مقیم 4عسکریت پسند وادی چناب میں عسکریت پسندی کو بحال کرنے کی مسلسل کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تلاشی کے دوران، تفصیلی تجزیہ کے لیے بہت سے مجرمانہ ڈیجیٹل اور غیر ڈیجیٹل شواہد اکٹھے کیے گئے۔ایس پی نے کہاکہ جو امدادی نظام عسکریت پسندی کو بحال کرنے میں دشمن عناصر کی مدد کر رہا ہے، اسے کسی بھی قیمت پر تباہ کر دیا جائے گا۔

These frustrations uromexil forte recenze frequently materialize as a pulsating feeling or a dull pains at the back of the head.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں