1,333

سیاحوں کی مزید سہولیت کیلئے

ہیلپ لائن ڈیسک قائم
انفو

سری نگر:۴،جولائی:ڈائریکٹوریٹ آف ٹوراِزم کشمیر نے کشمیر آنے والے سیاحوں اور یاتریوں کو مزید سہولیت فراہم کرنے کی کوشش میں ٹورسٹ ریسپشن سینٹر سری نگر میں ایک وقف ہیلپ لائن ڈیسک قائم کیا ہے۔ہیلپ لائن ڈیسک کے قیام کا مقصد سیاحوں کی شکایات کا اَزالہ کرنا ہے یعنی کسی بھی سروس کو فوری طور پر اور کسی بھی مشکل کی صورت میں ان تک پہنچنا ہے۔ہیلپ لائن ڈیسک نمبرات 8899941010 اور8899931010ہیںاوردِلچسپی رکھنے والے سیاح ہیلپ لائن [email protected]پر اَپنی شکایات اِی میل کرسکتے ہیں۔واضح رہے کہ محکمہ سیاحت کی کوشش ہے کہ سیاحوں کو ان کے یہاں قیام کے دوران ان کے بہترین تجربات حاصل ہوں اور اگر انہیں کوئی مشکل پیش آتی ہے تو اس کا کم سے کم وقت میں اَزالہ کیا جائے۔ناظم سیاحت کشمیر راجا یعقوب نے سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اَپنی شکایات کو کم سے کم وقت میں حل کرنے کے لئے اِس وقف شدہ ہیلپ لائن کی خدمات سے اِستفادہ کریں ۔اُنہوں نے کہا کہ محکمہ کشمیر آنے والے سیاحوں کو بہتر سہولیات اور خدمات فراہم کرنے کے لئے پُر عزم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں