752

حلف برداری کے ایک دن بعدوزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی زیرصدارت پہلی کابینہ میٹنگ

نو تشکیل شدہ کابینہ نے لیاحکمرانی کے اہم چیلنجوں کا جائزہ
عوامی مسائل اوراہم انتظامی امور ات پر تبادلہ ،حکومت کی فوری ترجیحات کا خاکہ پیش
نیوزسروس

سری نگر:۷۱ ،اکتوبر:بدھ کو SKICCمیں پانچ وزراءکے ہمراہ حلف لینے کے ایک دن بعد جمعرات کو مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر کے پہلے وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ نے یہاں اپنی حکومت کی پہلی کابینہ کی میٹنگ کی صدارت کی۔ وزیراعلیٰ عمرعبداللہ کی سربراہی والی حکومت کی کابینہ کا پہلا اجلاس جمعرات کو سیول سیکرٹریٹ سری نگرمیں منعقد ہوا ،جس میں کابینہ میں شامل سبھی پانچ وزراءبشمول نائب وزیرا علیٰ سریندر چودھری ،سکینہ ایتو ،جاوید احمدڈار ،جاوید رانا اورستیش شرمانے شرکت کی جبکہ کابینہ کی پہلی میٹنگ میں چیف سیکرٹری اتل ڈولو بھی موجودتھے ۔ کابینہ کے پہلے اجلاس کے دوران اہم انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور حکومت کی فوری ترجیحات کا خاکہ پیش کیا گیا۔ایک نیوز رپورٹ کے مطابق نو تشکیل شدہ کابینہ نے حکمرانی کے اہم چیلنجز کا جائزہ لیا، جبکہ حکومتی اقدامات کے عمل کو ہموار کرنے، عوامی شکایات کے ازالے اور بیوروکریسی کے اندر شفافیت کو فروغ دینے پر توجہ دی۔کابینہ نے جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔نئی حکومت کی اولین ترجیحات میں پورے جموں و کشمیر میں بنیادی ڈھانچے، صحت کی دیکھ بھال، تعلیم اور روزگار کے مواقع کو فروغ دینا شامل ہے۔کابینہ کا یہ اجلاس خطے میں برسوں کی سیاسی غیر یقینی صورتحال کے بعد عمرعبداللہ کی قیادت میں واپسی کی نشاندہی کرتا ہے۔ اجلاس سے قبل، انہوں نے گزشتہ روز سول سیکرٹریٹ میں سیکرٹریز اور اہم افسران کے ساتھ مشاورت کی تاکہ ایگزیکٹو اور بیوروکریسی کے درمیان ہموار ہم آہنگی کو یقینی بنایا جا سکے، جس سے ان کی انتظامیہ کے لیے فیصلہ کن لہجہ طے کیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں