1,367

جموں و کشمیر حکومت کااہم فیصلہ

وزارت داخلہ کی جانب سے پولیس کے تحت آنے
والے ڈیمانڈ51 کے فنڈس جاری کرنے کو منظوری
فنڈس کل بجٹ کا50فیصدہونگے
نیوزسروس

سری نگر:۷۱ ،اکتوبر:جموں و کشمیر حکومت نے مالی سال 2024-25 کےلئے وزارت داخلہ کی جانب سے پولیس کے تحت آنے والے ڈیمانڈ51 کے فنڈس جاری کرنے کو منظوری دے دی ہے۔جاری کردہ فنڈس کل بجٹ کا50فیصدہونگے۔ یہ فنڈس، پولیس، جیل خانہ جات، فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز، اور فرانزک سائنس لیبارٹری جیسے اہم محکموں کےلئے مختص کیے جائیں گے۔جاری کردہ فنڈس کل بجٹ کا50 فیصدہونگے،اوریہ فنڈز ضروری آپریشنل اخراجات جیسے کہ تربیت، دفتری اخراجات، اور آلات کا احاطہ کریں گے۔ تمام محکموں کے سربراہوں کوہدایت دی گئی ہے کہ وہ فنڈز کے استعمال کے بارے میں دوبارہ رپورٹ پیش کریں،اور اخراجات میں شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بناناجاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں