1,181

اسٹیٹ ہُڈ جموں و کشمیر کے عوام کا آئینی حق

ریاستی درجہ گھٹاکر یونین ٹریٹری بنانا آئینی بددیانتی:کپل سبل
نیوزسروس

سری نگر:۷۱ ،اکتوبر:سپریم کورٹ کے سینئر وکیل کپل سبل نے جموں و کشمیر کی ریاست کا درجہ بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔ایڈووکیٹ سبل نے اپنے آفیشل ایکس ہینڈل پر لکھاکہ جموں وکشمیر کو ریاست سے یونین ٹریٹری میں گھٹانا ایک آئینی بددیانتی ہے۔کپل سبل، جنہوں نے آرٹیکل370 کی منسوخی کے فیصلے کو چیلنج کرنے کی عرضیوں پر ہوئے سماعت کے دوران خصوصی آئینی پوزیشن کو بحال کرنے کی وکالت کی تھی ،کہاجب یہ معاملہ عدالت میں تھاکہ یہ ایک آئینی غلطی تھی کہ ریاست جموں و کشمیر کو ایک مرکز کے زیر انتظام علاقہ بنا دیا گیا تھا۔کپل سبل نے اپنے آفیشل ایکس ہینڈل پر لکھا کہ سپریم کورٹ کا اس معاملے پر فیصلہ نہ کرنا غلط تھا۔سینئر وکیل نے لکھا کہ یہ جموں و کشمیر کے لوگوں کا آئینی حق ہے، اور یہ ریاست کی بحالی کا وقت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں