20ستمبر2022کونوگام میں2ملی ٹنٹ ہلاک
حالیہ برسوں میں ٹارگٹ کلنگ کے کچھ واقعات رونما :حکام
نیوزسروس
سری نگر:۲،نومبر:جموں وکشمیرکے گرمائی دارالحکومت سری نگرمیں طویل عرصہ تک تشددکاکوئی واقعہ رونما نہیں ہوا ،اور یہاں حالات بڑے پرسکون رہے ،تاہم ہفتہ کی صبح شہرخاص (اولڈ ٹاﺅن)میں گولیوںکی گن گرج سنائی دی ۔2سال اورتقریباً۲ماہ کے بعد سرینگر کے خانیار علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان انکاونٹر ہوا۔ ایک میڈیا رپورٹ میںجموں کشمیر پولیس کے اعداد و شمار کاحوالہ دیتے ہوئے بتاگیاکہسری نگر میں آخری انکاﺅنٹر20 ستمبر 2022 کو نوگام کے علاقے میں ہواتھا جس میں انصار غزوات الہند کے 2مقامی ملی ٹنٹ مارے گئے تھے۔جبکہ اسے پہلے10 اپریل2022 کو شہرکے بشمبھرنگر علاقے میں ہواتھاجس میں2ملی ٹنٹ مارے گئے تھے۔ پولیس نے مہلوک ملی ٹنٹوں کی شناخت محمد بھائی عرف ابو قاسم، المعروف میر شعیب یا مدثر، اور ابو ارسلان عرف خالد یا عادل کے طور پر کی تھی۔اس سے قبل جنوری 2022 کے اوائل میں سرینگر کے مضافاتی علاقہ شالیمار میں ایک انکاونٹر ہوا تھا جس میں حاجن بانڈی پورہ کا رہائشی ملی ٹنٹ محمد سلیم پرے اور ایک پاکستانی ساتھی حافظ ہلاک ہوئے تھے۔سرینگر پولیس کے مطابق شہر میں چند چھوٹے پیمانے کے ملی ٹنٹ حملے ہوئے لیکن کوئی بڑا انکاونٹر نہیں ہوا۔ 22 جنوری 2023 کو سری نگرعیدگاہ علاقے میں گرینیڈ حملے میں اعجاز رشید دیوا نامی ایک شہری زخمی ہوا تھا۔ 18 ستمبر2023 کوملی ٹنٹوں نے خانیار میں ایک بی جے پی لیڈر کی حفاظت پر مامور سی آر پی ایف کی گاڑی پر فائرنگ کی تاہم اس میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ بعد ازاں29 اکتوبر2023 کو انسپکٹر مسرور احمد وانی کو عیدگاہ میں کرکٹ کھیلتے ہوئے گولی مار دی گئی، جو دسمبر میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔حالیہ واقعات میں 7 فروری 2024 کوملی ٹنٹوںنے سرینگر میں2غیر مقامی شہریوں ،بشمول امرت پال سنگھ اور روہیت ماشی کو ہلاک کر دیا۔ 11 اپریل 2024 کو جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے فراسی پورہ گاوں میں الٰہی باغ سرینگر سے تعلق رکھنے والا دانش اعجاز شیخ نامی ایک مقامیملی ٹنٹ کے ایک انکاونٹر میں مارے جانے سے علاقے میں ملی ٹنٹ سرگرمیوں کی نوعیت میں تبدیلی کے آثار واضح ہوئے ہیں۔