1,277

4نومبرکو ہوگاجموں وکشمیرقانون ساز اسمبلی کا5پہلاروزہ اجلاس شروع

سابق وزیرخزانہ عبدالرحیم راتھرکا اسپیکربننا طے
نیشنل کانفرنس لیڈرشپ اور ارکان اسمبلی کا بااتفاق رائے فیصلہ:ذرائع
نیوزسروس

سری نگر:۲،نومبر:نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیرخزانہ عبدالرحیم راتھر کو جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا نیا اسپیکر مقررکئے جانے کا امکان ہے جبکہ قانون سازیہ کاڈپٹی اسپیکر بی جے پی سے ہوگا۔ذرائع نے ایک موقر مقامی انگریزی روزنامہ کو بتایا کہ سابق وزیر خزانہ اور 7 بار کے ممبراسمبلی عبدالرحیم راتھر کو قانون ساز اسمبلی کا اسپیکر مقرر کیا جائے گا۔کیونکہ پارٹی لیڈرشپ اور ارکان اسمبلی نے بااتفاق رائے یہ فیصلہ لیاہے ۔ذرائع نے بتایاکہ 80سالہ عبدالرحیم راتھر قانون سازاسمبلی کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، وہ جنوری 2015 اور جون 2018کے درمیان پی ڈی پی،کانگریس اتحادی سرکار کے دوران اپوزیشن لیڈر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔جموں و کشمیر میں ایک دہائی کے بعدہونے والے اسمبلی الیکشن میں نیشنل کانفرنس نے 42سیٹیں جیتی ہیں جبکہ اسے پہلے پارٹی نے 1996کے اسمبلی انتخابات میں اچھی کارکردگی کامظاہرہ کیاتھاتاہم 2002اور 2014 کے انتخابات میں نیشنل کا نفرنس کی کارکردگی مایوس کن رہی تھی۔ نیشنل کانفرنس کے لیڈراورممبراسمبلی عیدگاہ مبارک گل، جنہوں نے نیشنل کانفرنس ،کانگریس مخلوط حکومت کے دوران ا سپیکر کے طور پر خدمات انجام دیں،کو لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے 19اکتوبرکوقانون سازاسمبلی کا پروٹیم سپیکر کے طور پر حلف دلایاتھا ۔ 4نومبر2024کو جموں وکشمیرکی نئی قانون ساز اسمبلی کا5روزہ اجلاس شروع ہورہاہے ،جس میں پہلے دن نئے اسپیکر کاانتخاب عمل میں لایا جائے گا ،جسکے لئے عبدالرحیم راتھرفی الوقت سب سے آگے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں