بال تل ، نون ون ، سدھر ا او ربیجی بہاڑہ میں زیر تکمیل کاموں کا جائزہ
انفو
سری نگر:۳،اپریل:لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے بدھ کے روز شری امرناتھ جی شرائین بورڈ کے سینئر حکام اور عمل آوری ایجنسیوں کےساتھ ایک میٹنگ کی صدارت کی اور ڈیز اسٹر مینجمنٹ اور یاتری نواس کمپلیکس کی ترقی کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے بال تل ، نون ون ، سدھر ا او ربیجی بہاڑہ میں زیر تکمیل کاموں کا جائزہ لیا ۔انہوں نے حکام اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ عقیدت مندوں کے لئے سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے لئے مختلف مقامات پر جاری کاموں میں تیزی لائیں۔ اُنہوں نے یاترا کے آغاز سے قبل بال تل اور نون ون بیس کیمپوں میں اہم بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کو مکمل کرنے کی بھی ہدایت دی۔ میٹنگ میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر شری اَمرناتھ جی شرائین بورڈ ،ایس اے ایس بی کے سینئر حکام اور عمل آوری ایجنسیوں کے نمائندے موجود تھے۔