9

’’انتہائی تکلیف دہ‘‘: میرواعظ گاندربل دہشت گردانہ حملے پر

سٹی ایکسپریس نیوز

سری نگر: میر واعظ عمر فاروق نے پیر کو وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے گگنگیر علاقے میں ایک تعمیراتی سائٹ پر دہشت گردانہ حملے میں چھ مزدوروں اور ایک ڈاکٹر کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے اسے “اشتعال انگیز” قرار دیا۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ گگنگیر میں ہونے والی بہیمانہ ہلاکتوں پر بہت افسردہ ہیں۔
“اسلام، تمام مذاہب کی طرح، ایسے غیرانسانی رویے کی مذمت کرتا ہے۔ ہرزندگی قیمتی ہے، اور اس طرح ضائع ہو جانا انتہائی تکلیف دہ ہے۔ تشدد اورغیر یقینی صورتحال کے نہ ختم ہونے والے چکر کی ایک اور بھیانک یاد دہانی جو ہم دہائیوں سے بھگت رہے ہیں،‘‘ انہوں نے کہا۔
انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی اورجاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔
وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے گنگنگیرعلاقے میں کل دیر شام ایک تعمیراتی سائٹ پر دہشت گردانہ حملے میں چھ تعمیراتی کارکنوں اور ایک ڈاکٹر کی موت ہو گئی۔ (ایجنسیاں)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں