اوڑی، بارہمولہ قومی شاہراہ
آج4اکتوبر اور 11 اکتوبر کو ٹریفک کےلئے بند
پہاڑی کٹائی کے کام کے باعث فیصلہ :حکام
نیوزسروس
بارہمولہ :۳ ،اکتوبر:اوڑی میں پہاڑی کٹائی کے کام کے باعث قومی شاہراہ کو آج یعنی 4اکتوبر اور 11 اکتوبر کو عارضی طور پر ٹریفک کےلئے بند رکھنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ سب ڈویژنل مجسٹریٹ اوڑی کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق 53 آر سی سی (GREF) کی درخواست پر آج یعنی 4اکتوبر (اتوار) اور 11 اکتوبر کو (اتوار) کو شاہراہ کی عارضی بندش کی اجازت دی گئی ہے۔انتظامیہ نے عام لوگوں، مسافروں اور ٹرانسپورٹ آپریٹرز کو ہدایت دی ہے کہ بندش کے دوران بانڈی،پرن پیلن،داچی متبادل راستہ استعمال کریں۔(باقی ۵پر)
حکم نامے میں واضح کیا گیا ہے کہ سرکاری دفاتر کے کام کے دنوں میں صبح9 بجے سے صبح ساڑھے10 بجے تک اور سہ پہرساڑھے3 بجے سے شام5 بجے تک پہاڑی کٹائی کا کوئی کام نہیں کیا جائے گا، تاکہ اس دوران گاڑیوں کی آمدورفت بلا رکاوٹ جاری رہ سکے۔متعلقہ تعمیراتی ایجنسی کو ہدایت دی گئی ہے کہ مذکورہ اوقات میں شاہراہ کو ٹریفک کے لیے کھلا رکھا جائے اور مسافروں کے تحفظ کے لیے تمام ضروری حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جائیں۔
