Home » News » شمالی کشمیر کے پٹن میں گاڑی ریوڑ کے اوپر چڑھ جانے سے 30 بھیڑہلاک ہو گئیں۔
شمالی کشمیر کے پٹن میں گاڑی ریوڑ کے اوپر چڑھ جانے سے 30 بھیڑہلاک ہو گئیں۔
سٹی ایکسپریس نیوز
پٹن، 19 اکتوبر،2026: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے علاقے پٹن میں سنگھ پورہ کے مقام پر، ’جیل پل‘ کے نزدیک پیر کے روز سیکیورٹی فورسز کی ایک گاڑی بھیڑوں کے ریوڑ پر چڑھ گئی، جس کے نتیجے میں مبینہ طور پر کم از کم 30 بھیڑ ہلاک ہو گئیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، یہ واقعہ پل کے قریب پیش آیا جب گاڑی بھیڑوں کے ریوڑ کے اوپر سے گزر گئی، جس سے کم از کم 30 بھیڑموقع پر ہی ہلاک ہوگئیں۔ اس واقعے کے نتیجے میں مویشیوں کا بھاری نقصان ہوا ہے۔ پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔