سٹی ایکسپریس نیوز
راجوری، یکم جولائی،2026: آپریشن شیرووالی بدھ کو اپنے 40ویں دن میں داخل ہو گیا، سیکورٹی فورسزنے راجوری ضلع کے گمبیرمغلان منجاکوٹ سیکٹرمیں ڈوریمل کے جنگلاتی علاقوں میں بڑے پیمانے پر تلاشی مہم جاری رکھی۔
گھنے علاقوں میں چھپے ہوئے دہشت گردوں کا سراغ لگانے کے لیے فوجی آپریشن میں مصروف عمل ہیں۔ حکام نے خبررساں ایجنسی کو بتایا کہ تلاش اورنگرانی کی کارروائیاں نامزد علاقوں میں جدید آلات اور مربوط زمینی کارروائیوں کی مدد سے جاری ہیں۔
حالیہ مہینوں میں خطے میں سب سے طویل آپریشن میں سے ایک، راجوری کے بالائی علاقوں میں دہشت گردوں کی موجودگی کے بارے میں انٹیلی جنس معلومات کے بعد شروع کیا گیا تھا۔
ابھی تک دہشت گردوں کے ساتھ کسی نئے رابطے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ حکام نے مزید کہا کہ سیکورٹی فورسز کسی بھی فرار کو روکنے کے لیے سخت گھیرا تنگ کر رہے ہیں-
