سٹی ایکسپریس نیوز
سری نگر،15 مئی2024: حکومت نے وکاس گپتا (آئی پی ایس)، ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس، جیل خانہ جات کو تبدیل کیا ہے اور انہیں انتظامیہ کے مفاد میں دستیاب اسامی کے خلاف ڈی آئی جی اینٹی کرپشن بیورو، جموں و کشمیر تعینات کیا ہے۔ الگ سے، حکم کے مطابق، دو سپرنٹنڈنٹ آف پولیس- امیت ورما، جے کے پی ایس،ڈپٹی کمانڈنٹ بارڈر بی این۔ جموں اور سریندر کمار، جے کے پی ایس،، ڈپٹی کمانڈنٹ آئی آر24 بٹالین کواے سی بی میں تعینات کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، پانچ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کا تبادلہ اور اے سی بی میں تعینات کیا گیا ہے۔ ان میں آئی آر16بٹالین سے نریندر سنگھ، آئی آر15 بٹالین سے شویتامبری شرما، ایچ جی ڈوڈا سے دیویندر سنگھ، ٹی آر ایف سی پل شوپیان سے مدثرترمبو اور کرائم برانچ جموں سے عمران ملک شامل ہیں۔ (ایجنسیاں)