سٹی ایکسپریس نیوز
نئی دہلی، 19 نومبر،2024: حکومت نے پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس سے قبل اتوارکوروایتی آل پارٹی میٹنگ بلائی ہے۔
پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے منگل کو ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ یہ میٹنگ 24 نومبر کی صبح “پارلیمنٹ کے آنے والے سرمائی اجلاس کے پیش نظر” بلائی گئی ہے۔
یہ سیشن 25 نومبر سے شروع ہو کر 20 دسمبر کو ختم ہو گا۔
آئین کو اپنانے کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر سمودھن سدن کے سنٹرل ہال یا پارلیمنٹ کی پرانی عمارت میں ایک تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔
حکومت کی طرف سے اجلاسوں سے پہلے ایک آل پارٹی میٹنگ بلائی جاتی ہے تاکہ اپوزیشن کو اپنے قانون سازی کے ایجنڈے سے آگاہ کیا جا سکے اور ساتھ ہی ان مسائل پر بات چیت کی جا سکے جن پر پارٹیاں پارلیمنٹ میں بحث کرنا چاہتی ہیں۔ (ایجنسیاں)