سٹی ایکسپریس نیوز
سری نگر، 20 نومبر،2024: پنجاب کے علاقے دمتل میں ایک نوجوان کی موت ہو گئی جب کہ اس کا بھائی زخمی ہو گیا۔
حکام نے بتایا کہ کل رات 10 بجے کے قریب دمتل کے مقام پر ایک گاڑی نے دو بھائیوں کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں وہ دونوں شدید زخمی ہو گئے۔
جنہیں فوری طور پر علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک بھائی کو مردہ قرار دے دیا گیا۔ جب کہ ایک اور ہسپتال میں زیر علاج ہے۔
ان کی شناخت شرافت احمد خان (متوفی) اور رفاقت احمد خان ساکنہ براریگن شانگس اننت ناگ کے طور پر کی گئی ہے۔
دریں اثنا، پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کر لیا ہے اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ (ایجنسیاں)