سٹی ایکسپریس نیوز
سری نگر، 21 ستمبر،2026: اپوزیشن لیڈر سنیل شرما نے کہا کہ عمر عبداللہ کی حکومت نے ملازمتوں کی آؤٹ سورسنگ کے نام پر ’بلیک مارکیٹنگ‘ شروع کر دی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ نیشنل کانفرنس کے رہنما اس طریقے سے تقرریوں کے لیے رشوت لے رہے ہیں۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ آؤٹ سورسنگ کا عمل قواعد و ضوابط کے مطابق اور شفافیت کا حامل ہونا چاہیے۔
