سٹی ایکسپریس نیوز
اننت ناگ، 30 اپریل،2026: منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں، پولیس چوکی سنگم کی ایک پولیس پارٹی نے جی بی خلیل، سنگم میں معمول کے ناکہ چیکنگ کے دوران ایک اہم کامیابی حاصل کی۔
آپریشن کے دوران، مشتاق احمد ڈار ولد محمد اکبر ڈار، رینزی پورہ، اونتی پورہ کے نام سے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا۔ تلاشی لینے پر اس کے قبضے سے تقریباً 534 گرام چرس پاؤڈر نما مادہ برآمد ہوا۔
اس سلسلے میں این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعہ 8/20 کے تحت ایف آئی آر نمبر 113/2026 پولس اسٹیشن بجبہاڑہ میں درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
پولیس منشیات کی اسمگلنگ کی لعنت کو روکنے کے لیے پرعزم ہے اور عوام سے تعاون کرنے اور اس طرح کی غیر قانونی سرگرمیوں کے حوالے سے کسی بھی قسم کی معلومات شیئر کرنے کی اپیل کرتی ہے۔
