بلال احمد/سٹی ایکسپریس
سری نگر، 13 مئی 2026: سوپور کے ایم ایل اے ارشاد رسول کار نے سوپور اور ملحقہ علاقوں میں حالیہ ژالہ باری سے ہونے والے بھاری نقصانات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
باغبانی کو کشمیر کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیتے ہوئے ایم ایل اے نے کہا کہ قدرتی آفت نے ہزاروں باغبانوں اور کسانوں کی امیدوں کو چکنا چور کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ "ہم اپنے باغات میں مہینوں انتھک محنت کرتے ہیں، اور ایسی آفات سے کاشتکار جذباتی اور معاشی طور پر تباہ ہو جاتے ہیں۔”
ارشاد رسول کار نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ نقصانات کا فوری تخمینہ لگائے اور متاثرہ خاندانوں کو جلد از جلد مناسب معاوضہ فراہم کرے۔
