سٹی ایکسپریس نیوز
جموں، 10 ستمبر،2026: نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی جموں یونٹ نے منشیات کے ایک ایسے اسمگلر کو دوبارہ گرفتارکرلیا ہے جو تین روز قبل ان کی حراست سے فرار ہو گیا تھا۔ ایک عہدیدار نے یہ اطلاع دی۔
این سی بی کے ترجمان نے بتایا کہ ملزم کو پنجاب کے شہرجالندھرسے ایجنسی، جموں و کشمیر پولیس اورپنجاب پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا۔
پلوامہ ضلع کے کاکا پورہ کا رہائشی عاقب بشیر 6 اور7 ستمبر کی درمیانی شب ناروال میں این سی بی کی حراست سے فرار ہو گیا تھا۔ (ایجنسیاں)
